آئی جی کواٹھاکر ثبوت دیا گیا ریاست کے اوپر ریاست کیا ہوتی ہے ، مریم نواز گوجرانوالہ جلسے میں نوازشریف نے آنکھیں کھول دینے والی تقریرکی

مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے کہا ہے کہ نوازشریف نے کہا ریاست کے اوپر ریاست نہیں ہونی چاہیے، آئی جی کو اٹھانے کے بعد ثبوت دیا گیا کہ ریاست کے اوپر ریاست کیا ہوتی ہے۔ تفصیلات کے مطابق کوئٹہ میں کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پی ڈی ایم کی 11 جماعتوں نے خوف سے آزاد ہوکر اتحاد کیا ، جن کی طرف سے ہونے والے گوجرانوالہ جلسے کے بعد کراچی میں ہوٹل پر دھاوا بولا گیا ، کیوں کہ گوجرانوالہ جلسے میں نوازشریف نے آنکھیں کھول دینے والی تقریرکی ، نوازشریف واحد شخصیت ہیں جو ملک کی طول وعرض میں چھائے ہوئے ہیں، نوازشریف نے ووٹ کو عزت دو کا نعرہ لگایاتھا، جس کے بعد ملکی تاریخ میں پہلا موقع ہے لوگوں نے خوف کی زنجیریں توڑی ہیں۔
مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان 15جنوری تک استعفیٰ دے دیں گے ، سیکیورٹی الرٹ کی وجہ سے جلسہ موخر نہیں کرسکتے، حکومت کو اپنا خاتمہ نظر آرہا ہے۔ تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ کی طرف سے 25 اکتوبر کو ہونے والی جلسے میں شرکت کے لیے کوئٹہ پہنچ گئیں ، اس موقع پر سابق وزیراعطم نوازشریف کی صاحبزادی نے کہا کہ کیا جلسہ موخر کرنے سے سیکیورٹی تھریٹ ختم ہوجائے گا ، سیکیورٹی کے انتظامات کرنا حکومت کی ذمہ داری ہے ، کوئی بھی ناخوشگوار واقعہ ہوا تو حکومت اس کی ذمہ دار ہوگی ، بلوچستان کومسلم لیگ ن کی طرف سے ہمیشہ ترجیح دی گئی ، اسی لیے نوازشریف جب وزیراعظم بنے تو بلوچستان کو ترجیح دی ، ، مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے تصدیق کی کہ سابق وزیراعظم نوازشریف پی ڈی ایم کے زیر اہتمام ہونے والے کوئٹہ جلسے سے خطاب کریں گے ، انہوں نے کہا کہ سابق وزیراعظم نواز شریف لندن سے ویڈیو لنک کے ذریعے جلسے کے شرکاسے خطاب کرینگے۔