سعودی عرب میں پاکستان انٹرنیشنل سکول ناصریہ میں 2020 کے فیڈرل بورڈ اسلام آباد کے میٹرک اور انٹرمیڈیٹ کے نتائج میں شاندار کامیابی حاصل کرنے والے طلباء طالبات کےاعزاز میں ایک تقریب کا انعقاد کیا گیا

سعودی عرب میں پاکستان انٹرنیشنل سکول ناصریہ میں 2020 کے فیڈرل بورڈ اسلام آباد کے میٹرک اور انٹرمیڈیٹ کے نتائج میں شاندار کامیابی حاصل کرنے والے طلباء طالبات کےاعزاز میں ایک تقریب کا انعقاد کیا گیا
جس کے مہمان خصوصی سفارتخانہ پاکستان کے ویلفیئر اتاشی عبدالشکور شیخ تھےطلبا میں معہد منصور نے 1083 نمبر لے کر پہلی جبکہ طالبات میں مومنہ ناصر نے 1079 نمبر لے کر پہلی پوزیشن حاصل کی جبکہ احمد باجوہ نے انٹرمیڈیٹ میں 1054 نمبر لے کر پہلی پوزیشن حاصل کی سفارتخانہ پاکستان کے ویلفیئر اتاشی شیخ عبدالشکور کا کہنا تھا کہ ان بچوں نے نہ صرف سکول کا نام روشن کیا بلکہ پاکستان کا بھی نام روشن کیا ہے یہ بچے جہاں بھی جائے گے پاکستان کی نمائندگی کرے گے اور پاکستان کے مستقبل کو روشن کرے گے
سکول کے پرنسپل ایئر کموڈور نعیم اختر کا کہنا تھا کہ ہم اس سے بھی بہتر تعلیمی نتائج کے لییے کوشاں ہیں انھوں نے والدین اور اساتذہ کو بھی خراج تحسین پیش کیا جن کی انتھک محنت کے بغیر اس شاندار کامیابی کا حصول ممکن ہی نہیں تھا
اخر میں طلباء طالبات میں شیلڈز اور ٹرائی بھی تقسیم کی گئی
جبکہ سکول کی جانب سے مہمان خصوصی سفارتخانہ پاکستان کے ویلفیئر اتاشی عبدالشکور شیخ کو بھی شیلڈز پیش کی گئی ( پاک یونائیٹڈ میڈیا فورم سعودی عرب )