کرپٹ لیڈر این ار او مانگ رہے ہیں: شبلی فراز

وزیراطلاعات شبلی فراز کا کہنا تھا کہ یہ 2 طبقات اور قوتوں کی جنگ ہے،پاکستان میں بنارسی ٹھگوں کا ٹولہ اکٹھا ہوا ہے،بنارسی ٹھگوں کا ٹولہ پاکستان کو پیچھے دھکیلنا چاہتا ہے،کرپٹ لیڈر این ار او مانگ رہے ہیں،یہ عناصر کرپشن اورچوری کے تحفظ کیلئے اکٹھے ہوئے ہیں،یہ عناصر اپنی لوٹ مار اور کرپشن کا تحفظ چاہتےہیں، والدین کی چوری بچانےکی مہم جاری ہے،عوام نےان کو مسترد کر دیا، پھر بھی ہاتھ پاؤں مار رہے ہیں۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ ذاتی مفاد کے لیے ملکی وسائل کو لوٹا گیا،اپوزیشن نے ہر ادارے میں اپنے سہولت کار بٹھائے اور تمام اداروں کو بتدریج تباہ کیا گیا، ٹیکس نظام کوبھی انہوں نےتباہ کیا۔
انہوں نے مزید کہا کہ وزیراعظم عمران خان واحد شخص ہے جو غریبوں کا خیال رکھتا ہے، وزیر اعظم ملکی ترقی اورمسائل کے حل کے لیے پرعزم ہیں،حکومتی اقدامات سےمعیشت کواستحکام ملا،اقتصادی اعشاریے بہترہوئے،ترسیلات زر اور برآمدات میں اضافہ ہوا جبکہ جاری کھاتوں کے خسارے میں نمایاں کمی ہوئی،کوئی شک نہیں مہنگائی ہے، ہم مانتے ہیں

Courtesy gnn news