کراچی ٹریفک پولیس نے پی ڈی ایم جلسے کے حوالے سے متبادل روٹ پلان جاری کردیا


پی ٹی ایم جلسے شام 4 بجے باغ جناح میں ہوگا ،ٹریفک پولیس حکام
کراچی جمشید روڈ اور تین ہٹی سےنمائش کی جانب عام شہریوں کو جانے کی اجازت نہیں ہوگی
کراچی شارع قائدین سے آنے والی ٹریفک کو نورانی سگنل سے آگے جانے کی اجازت نہیں ہوگی
کراچی شہری گرومندر سے سولجر بازار ، جمشید روڈ سے جیل فلائی اوور ،نیو ٹاؤن اور طارق روڈ کا راستہ اختیار کر سکیں گے

کراچی جیل چورنگی سے جمشید روڈ آنے والی ٹریفک کو جانب سولجر بازار بزنس ریکارڈر روڈ کی طرف موڑ دیا جائے گا
ناظم آباد اور تین ہٹی سے آنے ہیوی ٹریفک کو گرومندر جانے کی اجازت نہیں ہوگی ،چھوٹی گاڑیاں جا سکیں گی
جلسے کے شرکاء گاڑیاں نشتر پارک،طائی کراٹے گراؤنڈ اور شارع قائدین انڈر پاس میں کھڑی کرسکیں گے
کوریڈرو تھری پر قائم ریزیڈنٹ انجینئر مزار قائد پر بھی پارکنگ کی جاسکے گی،ٹریفک پولیس حکام
حیدآباد سے آنے والے شرکاء براستہ واٹر پمپ اور لیاقت آباد سے جلسہ گاہ تک آسکیں گے،حکام
یونیورسٹی روڈ اور اصفہانی روڈ سے آنے والے شرکاء اپنی گاڑیاں پی پی چورنگی کی جانب سے جلسہ گاہ آسکیں گے
ضلع وسطی سے آنے والے شرکاء گرومندر سے نشتر پارک یا طائی کراٹے گراؤنڈ میں گاڑیاں پارک کر کے جلسہ گاہ جا سکیں گے
ضلع غربی سے آنے والے شرکاء براستہ پاک کالونی، گارڈن چوک، صدر دواخانہ سے ہوتے ہوئےجلسہ گاہ جاسکیں گے
ضلع جنوبی اور کورنگی سے آئے شرکاء براستہ شارع فیصل، شارع قائدین ، خداداد کالونی انڈر پاس سے جلسہ گاہ پہنچیں گے
ٹھٹہ اور ضلع ملیر و شرقی کے شرکاء پی پی چورنگی سے ریزیڈنٹ انجینئر کے دفتر کے نزدیک گاڑیاں پارک کر کے جلسہ کے مقام پر جا سکیں گے