میں چاہتا ہوں اپوزیشن روز جلسہ کرے اور عوام کے سامنے بے نقاب ہو، وزیراعظم

وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت حکومت اور اتحادی جماعتوں کی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس ہوا، جس میں ملکی سیاسی ، معاشی اور مہنگائی کی صورتحال پربات چیت کی گئی۔

اجلاس میں وزیراعظم نےمہنگائی کمی سےمتعلق حکومتی ایکشن پلان پراراکین کواعتماد میں لیتے ہوئے کہا گندم کی سپلائی پوری ہو چکی ہے، صورتحال میں مزید بہتری آرہی ہے۔
:اجلاس میں اپوزیشن کی حکومت مخالف تحریک اورجلسوں کا بھی جائزہ لیا گیا ، وزیراعظم نے اجلاس میں گفتگو کرتے ہوئے کہا اپوزیشن کا بیانیہ بکنے والے نہیں، ملک کولوٹنے اورر منی لانڈرنگ کرنیوالے ایک بار پھر اکٹھے ہوگئے ہیں۔

عمران خان کا کہنا تھا کہ نیب زدہ لوگوں کی تحریک سے حکومت کو کوئی خطرہ نہیں، اپوزیشن کے جلسوں کی تحریک بری طرح ناکام ہو گی، اپوزیشن بے روزگار ہے اہمیت دینے کی ضرورت نہیں، میں چاہتا ہوں یہ روز جلسہ کریں اور عوام کے سامنے بے نقاب ہوں ، اپوزیشن کے جلسوں اور تحریک سے کوئی مسئلہ نہیں ہے

تحریک انصاف کےایم این اے ثنااللہ مستی خیل نے وزرا پر تنقید کرتے ہوئے کہا وزیر اعظم صاحب آپ کی ٹیم قابل نہیں ہے تبدیل کریں، گیس بجلی پرعوامی سطح پرسخت تشویش پائی جاتی ہے، بجلی اور گیس کے بل عوام نہیں بھر پا رہے، دیگرممبران نے بھی ثنااللہ مستی خیال کےخیالات سے اتفاق کیا۔

وزیر اعظم نے ارکان کو یقین دہانی کرائی کہ مہنگائی کامکمل ادراک ہےجلدقابو پالیں گے، آج جوبھی مسائل ہیں اس کے ذمہ دار ماضی کےحکمران ہیں

Courtesy Ary news