زبیر احمد چنہ ۔ ایک ذہین اور محنتی افسر ہیں لیکن کیا وہ توقعات پر پورا اتر سکیں گے ؟

زبیر احمد چنا کا شمار ذہین اور محنتی سرکاری افسران میں ہوتا ہے وفاقی اور صوبائی حکومت کے مختلف اہم عہدوں پر خدمات انجام دے چکے ہیں وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ کی صوبائی حکومت نے ان پر گہرا اعتماد کرتے ہوئے

انہیں سندھ سالڈ ویسٹ مینجمنٹ بورڈ جیسے اہم ادارے کا سربراہ مقرر کیا ہے تاکہ وہ اپنی کارکردگی دکھا سکیں

اور یہاں پر انہیں اپنی صلاحیتوں کے اظہار کا بہترین موقع ملا ہے ماضی میں وہ ڈپٹی کمشنر کورنگی کی حیثیت سے شاندار خدمات انجام دے چکے ہیں اس کے علاوہ بھی مختلف سرکاری عہدوں پر


انہوں نے اپنے فرائض خوش اسلوبی سے انجام دیے ۔گریڈ 19 کے افسر ہیں


اور ان کا تعلق پاکستان ایڈمنسٹریٹو سروس گروپ سے ہے وہ کراچی انفراسٹرکچر ڈویلپمنٹ کمپنی لمیٹڈ کے سی ایف او اور جنرل منیجر کی حیثیت سے بھی فرائض انجام دے چکے ہیں ۔

سندھ سالڈ ویسٹ مینجمنٹ بورڈ ایک اہم ادارہ ہے خاص طور پر کراچی میں صفائی ستھرائی وہ کچرا اٹھانے

کے معاملات اس کے ذمے ہیں جن پر میڈیا کی بھی خصوصی توجہ ہے اور حکومت کے لیے بھی یہ ایک بڑا چیلنج ہے اس عہدے پر مختلف افسران فرائض انجام دے چکے ہیں اور صورتحال بہتر ہونے کی بجائے بگڑتی رہی ہے


اس لیے افسران بھی تبدیل ہوئے اور یہ معاملہ میڈیا پر اور عدالت میں بھی زیر بحث آیا صوبائی حکومت چاہتی ہے کہ کراچی کو صاف ستھرا اور سرسبز شاداب بنایا جائے لیکن کچرا اٹھانا ایک بہت بڑا مسئلہ بنا ہوا ہے غیرملکی کمپنی کو بھی یہ کام سونپا گیا ہے

اور بھاری ادائیگیاں کی جا چکی ہیں جن پر عدالتوں میں بھی سوالات اٹھائے گئے ہیں کچرا اٹھانے میں حکومت کو مشکلات اور بدنامی کا بھی سامنا کرنا پڑا اور اس معاملے میں کرپشن کی شکایات بھی سامنے آئی ۔اب زبیر احمد چنا کے لیے


یہ عہدہ اور ذمہ داریاں ایک بڑا چیلنج ہے دیکھنا یہ ہے کہ وہ کس حد تک ان توقعات پر پورا اترتے ہیں جو صوبائی حکومت نے ان سے وابستہ کر رکھی ہیں اور خود کو کس حد تک اس چیلنج کو قبول کرتے ہوئے

مثبت اور اچھے نتائج سامنے لانے میں کامیاب ہوتے ہیں ۔
ذاتی طور پر وہ دھیمے لہجے کے ایک مخلص اور سادہ انسان ہیں خوش اخلاق خوش لباس اور خوش گفتار ہیں سرکاری حلقوں میں ان کا نام عزت اور احترام سے لیا جاتا ہے ۔
——–Salik-Majeed—–for—jeeveypakistan.com