ناصر عباس سومرو ۔کراچی ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے نئے ڈائریکٹر جنرل تعینات ۔ان کا شمار ذہین اور محنتی افسران میں ہوتا ہے ۔

حکومت سندھ نے ناصر عباس سومرو کو کراچی ڈویلپمنٹ اتھارٹی کا نیا ڈائریکٹر جنرل تعینات کیا ہے ڈی جی کے ڈی اے ایک اہم اور چیلنجوں سے بھرپور پوزیشن ہے اور ناصر عباس سومرو کا شمار سندھ کے نہایت ذہین اور محنتی افسران میں ہوتا ہے ان کا تعلق ایکس پی سی ایس گروپ سے ہے وہ گریڈ 20 کے افسر ہیں ۔ماضی میں متعدد اہم سرکاری عہدوں پر شاندار خدمات انجام دے چکے ہیں

وسیع تجربے کے حامل ہیں معاملات کو باریک بینی سے پرکھتے ہیں قانونی پہلوؤں کا بغور جائزہ لیتے ہیں سرکاری حلقوں میں ان کا نام عزت اور احترام سے لیا جاتا ہے سادہ طبیعت کے مالک اور خوش مزاج انسان ہیں ۔کراچی ڈویلپمنٹ اتھارٹی میں تعیناتی سے



قبل ناصر عباس سومرو محکمہ داخلہ میں اسپیشل سیکرٹری کی حیثیت سے فرائض انجام دے رہے تھے ماضی میں وہ بطور ڈپٹی کمشنر اور دیگر عہدوں پر شاندار خدمات انجام دیتے رہے ہیں ڈپٹی کمشنر دادو کی حیثیت سے ان کا دور یاد گار ہے

وہ گورکھ ہل گروپ میں ٹوئنٹی میں بھی اہم فرائض انجام دے چکے ہیں انہوں نے ضلع دادو اور تفریحی سیاحتی مقام گورکھ ہل کی ترقی اور بہتری اور بحالی کے لیے بہت سے نمایاں اقدامات کیے ۔محکمہ داخلہ میں بطور اسپیشل سیکریٹری ان کا دور بہت اہمیت کا حامل رہا اس دوران انہوں نے بہت سے اہم ایونٹس اور چیلنجوں کا خوش اسلوبی سے مقابلہ کیا اور محکمہ داخلہ کی کارکردگی ان کے دور میں نمایاں رہی

صوبے میں امن و امان کی صورتحال بہتر اور برقرار رکھنے میں ان کے اقدامات فیصلوں اور کوآرڈینیشن نے اہم کردار ادا کیا حساس نوعیت کے اہم معاملات پر وفاقی اور صوبائی حکومت کے درمیان بہتر کوآرڈینیشن اور بروقت فیصلوں اور درست اقدامات سے سرکاری امور کو خوش اسلوبی سے چلایا اور عوام کو ریلیف فراہم کرنے میں اہم کردار ادا کرتے آئے ہیں سرکاری حلقوں میں ناصر عباس سومرو کو

ڈائریکٹر جنرل کراچی ڈویلپمنٹ اتھارٹی تعینات کیے جانے پر خوشی کا اظہار کیا جا رہا ہے ان کے شاندار کی اور ماضی کی کامیابیوں کو دیکھتے ہوئے ان سے بجا طور پر یہ توقع ہیں کہ وہ کراچی ڈویلپمنٹ اتھارٹی کی عظمت رفتہ کی بحالی

اور اسے ایک بہترین اور مثالی ادارہ بنانے میں اپنا بھرپور کردار ادا کریں گے ۔