شہر سیوریج کے پانی میں ڈوبا ہوا ہے حکمران اور انتظامی اداروں کے افسران اے سی رومز کے مزے لے رہے ہیں: پاسبان

شہر سیوریج کے پانی میں ڈوبا ہوا ہے حکمران اور انتظامی اداروں کے افسران اے سی رومز کے مزے لے رہے ہیں: پاسبان
بھیم پورہ سمیت تمام متاثرہ علاقوں میں بڑی سیوریج کی لائنیں ڈالی جائیں: اکرم آگریا
شہر میں پہلے بوری بند لاشیں ملتی تھیں،پھر بوریاں نالوں سے ملنا شروع ہوئیں،اب لائنیں چوک ہوگئی ہیں: عارف جلب
سڑکوں اور گلیوں میں مین ہولز کے ڈھکن لگائے جائیں، سیوریج کا مسئلہ حل کیا جائے: فضل ربی خان
مسائل ہنگامی بنیادوں پر حل نہ ہوئے تو متاثرہ مکینوں کو لیکر افسران کے دفاتر کے گھیراؤ کی حکمت عملی مرتب کرنے پر مجبور ہوں گے
پاسبان ڈیموکریٹک پارٹی کے زیر اہتمام بھیم پورہ میں مسائل کے حل کے لئے مظاہرہ، پاسبان رہنماؤں کا خطاب

کراچی ( ) پاسبان ڈیموکریٹک پارٹی لیاری ٹاؤن کے صدر اکرم آگریا،جنرل سیکریٹری عارف جلب اورنائب صدر فضل ربی خان نے کہا ہے کہ حکمرانوں کے ساتھ اداروں کے سربراہان اور افسران بھی نااہل ہوچکے ہیں۔افسران اے سی کمروں میں بیٹھے مزے لے رہے ہیں اور شہر سیوریج کے پانی میں ڈوبا ہوا ہے۔ پہلے شہر میں بوری بند لاشیں ملتی تھی ں،پھر یہ بوریاں نالوں سے ملنا شروع ہوئیں۔اب بھیم پورہ سمیت،لیاری کے علاقے چاکیواڑہ، لیاری جنرل ہسپتال روڈ،بہار کالونی،لیمارکیٹ،گارڈن سب ڈویژن کے علاقے رنچھولائن،رامسوامی،گارڈن،شو مارکیٹ،مارواڑی پاڑہ اور دیگر آبادیوں میں ایک منظم سازش کے تحت سیوریج کا مسئلہ پیدا کیاگیا ہے۔پاسبان حکومت سندھ سے مطالبہ کرتی ہے کہ وہ فی الفور بھیم پورہ سمیت تمام متاثرہ آبادیوں میں سیوریج کی بڑی لائنیں ڈال کر شہریوں کو اس اذیت سے نجات دلائے۔ وہ گذشتہ روز پاسبان ڈیموکریٹک پارٹی کے زیر اہتمام بھیم پورہ میں منعقدہ احتجاجی مظاہرے سے خطاب کررہے تھے۔ اس موقع پر پی ڈی پی لیاری کے زونل آرگنائزر امجد بلوچ، اختر قریشی،رمضان بلوچ،حنیف لاکھانی،شعیب مٹھانی،علی مٹھانی،افتخار سومرو،شبیر نیٹ والا،امداد بلوچ بھی موجود تھے۔پاسبان رہنماؤں نے کہا کہ سیوریج کے پانی کے تالا ب بڑی بڑی بلڈنگوں کی بنیادوں کو کمزور کرنے کا باعث بن رہے ہیں جبکہ درج بالا علاقوں میں سڑکوں اور گلیوں میں سیوریج کے مین ہولز کے ڈھکن بھی غائب ہیں جس کی وجہ سے آئے روز شہریوں کو جانی و مالی نقصانات اور حادثات کا سامنا کرنا پڑرہاہے۔ پاسبان رہنماؤں نے کہا کہ اداروں میں جوموجود نااہل انتظامیہ کو نکالے بغیر سیوریج کا مسئلہ حل نہیں ہوسکتا۔ درج بالا علاقوں میں کئی دنوں سے سیوریج کا مسئلہ چل رہا ہے لیکن اندھے انتظامی افسران کو کچھ دکھائی نہیں دیتا۔ سیوریج کے گندے پانی کے تالابوں سے نہ صرف سڑکیں خراب ہورہی ہیں بلکہ قومی خزانے کو اربوں کھربوں روپے کا نقصان پہنچ رہا ہے مگر حکمران اور اداروں کے افسران بے پرواہ بادشاہ بنے بیٹھے ہیں۔ پاسبان رہنماؤں نے کہا کہ سیوریج کا مسئلہ جلد از جلد حل کیا جائے بصورت دیگر متاثرہ آبادیوں کے مکینوں کو ساتھ لیکر نااہل افسران کے دفاتر کے گھیراؤ کی حکمت عملی مرتب کرنے پر مجبور ہوں گے #

جاری کردہ:پاسبان پریس انفارمیشن سیل، کراچی
اعظم منہاس: چیئرمین پریس اینڈ انفارمیشن سیل0300-9204794
عزیز فاطمہ: میڈیا کوآرڈینٹر: 0345-3399224 محمود خان تاجک:پریس سیکریٹری 0323-2002142
(یہ خبر آپ کو بذریعہ ای میل بھی ارسال کردیا گیا ہے)