18 اکتوبر کو یوم شہدائے کارساز کے موقع پر پی ڈی ایم کا جلسہ عوامی ریفرنڈم ثابت ہوگا، چیئرمین بلاول بھٹو زرداری

کراچی: پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی سربراہی میں کراچی کوآرڈینیشن کمیٹی کا اجلاس

کراچی: بلاول ہاؤس میں ہونے والے اجلاس میں حکومت مخالف تحریک کے ضمن میں شہرقائد میں سرگرمیوں کا جائزہ لیا گیا

کراچی: اجلاس میں کراچی کوآرڈینیشن کمیٹی کے کوآرڈینیٹر وقار مہدی موجود، سعید غنی اور قادر پٹیل کی بھی شرکت

کراچی: لعل بخش بھٹو، نجمی عالم، ساجد جوکھیو، خالد لطیف و دیگر بھی کراچی کوآرڈینیشن کمیٹی کے اجلاس میں شریک

کراچی: عمران خان کی نااہل اقر سلیکٹڈ حکومت ملک اور عوام پر ایک بوجھ بن چکی ہے، چیئرمین بلاول بھٹو زرداری

کراچی: اس سے پہلے کہ عوام پی ٹی آئی کو تاریخ کے کوڑے دان میں پھینک دے، عمران خان خود اقتدار چھوڑدیں، چیئرمین بلاول بھٹو زرداری

کراچی: 18 اکتوبر کو یوم شہدائے کارساز کے موقع پر پی ڈی ایم کا جلسہ عوامی ریفرنڈم ثابت ہوگا، چیئرمین بلاول بھٹو زرداری

کراچی: چوری کے ووٹوں سے بنائی گئی عمران خان کی حکومت زبردستی عوام پر مسلط کی گئی ہے، چیئرمین بلاول بھٹو زرداری

کراچی: عام آدمی پی ٹی آئی کی عوام دشمن پالیسیوں سے مکمل طور پر اکتا چکا ہے، چیئرمین بلاول بھٹو زرداری

کراچی: پی ٹی آئی نے صرف بیروزگاری، مہنگائی، سفارتی تنہائی اور اقتصادی بدحالی کو فروغ دیا، چیئرمین بلاول بھٹو زرداری

کراچی: پی ٹی آئی کی عوام میں کوئی جڑیں نہیں ہیں، چیئرمین بلاول بھٹو زرداری

کراچی: پی ٹی آئی کو اس لئے سلیکٹ کیا گیا تاکہ وہ ملکی وقار پر سمجھوتے کرکے میرٹ کی دھجیاں اڑائے، چیئرمین بلاول بھٹو زرداری

کراچی: اہلیان کراچی کو 18 اکتوبر کے جلسہ گاہ تک پہنچنے کے حوالے سے ہر ممکن سہولت فراہم کی جائے، چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی ہدایت