حسیب اے گردیزی پاکستان ہوٹل ایسوسی ایشن کے چیئرمین منتخب


Oct 11, 2020
کراچی (کامرس رپورٹر) پاکستان ہوٹل ایسوسی ایشن کے سالانہ انتخابات اور 56 ویں سالانہ جنرل اجلاس

ریجنٹ پلازہ میں منعقدہوئے، جس میں حسیب اے گردیزی چیئرمین ،شاکر ابوبکر بھوراسینئر وائس چیئرمین،مرزا منصور احمد وائس چیئرمین جنوبی اور ارشاد بی انجم وائس چیئرمین شمالی منتخب ہوگئے۔ انتخابات کے موقع پر پی ایچ اے کے ایگزیکٹو کمیٹی کے شریک ممبران جن میں زبیر بویجہ ریجنٹ پلازہ ، آمین لاکھانی سرینا ہوٹلز، ریحان فیض پیرزادہ کراچی میریٹ ہوٹل، محمد اختر باوانی پاکستان سروسز ،

فضل الہی کشتی والا ہوٹل جبیس ، حمید اے کدوائی اسلام آباد میریٹ ہوٹل، بیرسٹر منصور شاہ سیمسنز ہوٹل، مالم جبہ، فوزیہ ہاشی اوائلا سرینا ہوٹلز / ٹی پی ایساور امجد حسین درانی ہوٹل مہران بھی موجود تھے۔