کروڑوں کی جائیدادیں: نیب نے ڈی سی آفس بہاولنگر کا چوکیدار گرفتار کر لیا، بھائی فرار


نیب ملتان کی ٹیم نے بہاولنگر میں کارروائی کرتے ہوئے غیر قانونی طریقے سے جائیدایں ہتھیانے کے الزام میں ڈی سی آفس کے چوکیدار کو گرفتار کر لیا۔ نیب کے مطابق ڈی سی آفس بہاولنگر کے نائب قاصد کالو پہلوان کے خلاف سرکاری عہدے کو استعمال کر کے کمرشل و رہائشی جائیدادیں جن کی تعداد 62 سے زائد جبکہ مالیت 280 ملین سے زائد بنتی ہے۔ ہتھیائیں جس میں اسکے بھائی و دیگر عزیز بھی شامل ہیں۔ نیب ملتان ٹیم نے ایک ملزم رشید احمد، چوکیدار ڈی سی آفس بہاولنگر کو گرفتار کیا جس نے 30 جائیدادیں حاصل کیں جن کی مالیت تقریبا 31 ملین سے زیادہ ہے۔ معاملے کی مزید تحقیقات جاری ہے۔ مبینہ طور پر گھر سے 6 کلو سونا دو بوری نوٹ اور ایک بوری پرائز بانڈ برآمد ہوئے۔ اسسٹنٹ ڈائریکٹر ملتان قاسم گورچانی کی سربراہی میں نیب ٹیم کا محکمہ مال میں تعینات چپڑاسی کلیم عرف کلوخاں کے گھر پر چھاپہ مارا، کلو خان خود موقع پر فرار ہو گیا۔