کورونا وائرس: اسلام آباد کے مختلف علاقوں میں اسمارٹ لاک ڈاؤن نافذ

سیکٹر جی 10 فور کی گلی نمبر 38، 44، 45، 46، 47، 48 کوسیل کر دیا گیا ہے جبکہ سواں روڈ کی گلیوں کو بھی سیل کیا گیا ہے۔

اسلام آباد کے سیکٹر آئی ایٹ 2 کی گلی نمبر 25 اور29 کو بھی سیل کر دیا گیا ہے۔ نوٹیفکیشن کے مطابق سیکٹر جی نائن 4 کی گلی نمبر 85 اور 89 کو بھی سیل کر دیا گیا ہے

گزشتہ روز ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفس کی ٹیموں نے ان علاقوں سے لوگوں کو قرنطینہ کرنے کے لیے سیمپل لیے تھے۔ سرکاری اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ روز اسلام آباد میں کورونا وائرس کے 88 نئے کیسز سامنے آئے تھے۔

وفاقی دارالحکومت میں وبا سے متاثرہ افراد کی تعداد 17 ہزار 210 تک پہنچ چکی ہے جب کہ عالی وبا سے اب تک 188 اموات ہوئی ہے

کورونا وائرس: اسلام آباد کے مختلف علاقوں میں اسمارٹ لاک ڈاؤن نافذ

Courtesy hum news