شاباش ابراہیم میمن شاباش ۔بزرگ ریٹائرڈ اساتذہ کی دعائیں آپ کے ساتھ ہیں

محکمہ تعلیم کے ریٹائرڈ بزرگ اساتذہ عرصہ دراز سے اپنے میڈیکل بلو ں اور واجبات کی وصولی کے حوالے سے پریشان تھے اور انہیں ایک دفتر سے دوسرے دفتر کے چکر لگانے پڑتے تھے لیکن مسئلہ حل ہونے کی بجائے مزید گھمبیر ہو جاتا اور میڈیکل و کی وصولی انتہائی مشکل مرحلہ بن چکا ۔ساری عمر بچوں کو تعلیم دینے والے اساتذہ ریٹائرمنٹ کے بعد بزرگی کے عالم میں مختلف دفاتر کے چکر لگاتے ہوئے بہت ہی تکلیف محسوس کرتے اور مسائل کا شکار رہتے کبھی ان کی فائلیں گم ہوجاتی کبھی ان کی فائلیں مہینوں مختلف دفاتر میں گم رہتی ۔محکمہ تعلیم میں ان ملازمین کی فائلوں کا کوئی ریکارڈ تھا نہ کوئی ڈائری ۔نہ کوئی مناسب انتظام اس لئے سب ریٹائرڈ اساتذہ پریشان تھے ۔

اللہ اللہ کر کے ابراہیم میمن کی شکل میں ان ریٹائرڈ بزرگ اساتذہ کو ایک مددگار مل گیا ۔ابراہیم میمن نے محکمہ تعلیم میں اپنی ذمہ داریاں سنبھالنے کے بعد سب سے پہلے ان ریٹائرڈ بزرگ اساتذہ کے کیسز کو ترجیحی بنیادوں پر نمٹنے کا فیصلہ کیا اور کئی سال سے زیر التوا کیسز کو نمٹاتے ہوئے کہی بزرگ ریٹائرڈ ملازمین اور اساتذہ کی ڈھیروں دعائیں حاصل کی ۔یہ سلسلہ جاری ہے اور میں اس سلسلے کا عینی شاہد ہونے کے ناطے ابراہیم میمن کو شاباش پیش کرتا ہوں ۔گزشتہ روز ان کے دفتر جانا ہوا تو نوشہروفیروز کی ایک بزرگ خاتون جو کافی عرصہ پہلے اپنے شوہر کے واجبات کی وصولی کے لیے محکمہ تعلیم کے دفتر کے چکر لگا رہی تھی ان کا مسئلہ اپنے سامنے حل ہوتے دیکھا اور ان کی فائل مکمل ہوئی اور ان کو عزت اور احترام کے ساتھ ابراہیم نے سیکشن افسر جنرل کے ذریعے مشرف روز واپس جانے کا انتظام کرایا اور اب ان کا چیک ان کو نوشہرو فیروز سے مل جائے گا ۔اسی طرح ایک اور بزرگ ریٹائرڈ سرکاری استاد منگریو صاحب کا مسئلہ بھی میرے سامنے ہوا وہ بہت دعائیں دے رہے تھے اور طویل سرکاری ملازمت کے بعد محکمہ تعلیم کے مختلف دفاتر کے چکر لگا لگا کر تھک گئے تھے انہوں نے ابراہیم میمن کو اپنا مسئلہ حل ہونے پر دعائیں دیں اور پھر بتایا کہ وہ موجودہ چیف سیکرٹری ممتاز علی شاہ اور سیکرٹری کالج کے استاد بھی ہیں ان سمیت اور بہت سے ایسے بچوں کو پڑھایا جو آج بڑے بڑے عہدوں پر فائز ہیں ۔


ابراہیم نے میرے سوال پر بتایا کہ محکمہ تعلیم میں میڈیکل و کی وصولی کا معاملہ ایک الجھا ہوا معاملہ تھا اس کو سیدھا کرنے کی کوشش کر رہے ہیں اور بیک لاگ بہت زیادہ تھا اسے بھی ختم کرنے کی کوشش کر رہے ہیں روزانہ ویزٹرز کی تعداد بہت زیادہ ہے لوگ اپنے کام کے لئے فائل کے ساتھ ہیں اکثر کے سر پر آ کھڑے ہوتے ہیں جس کی وجہ سے بعض غلطیاں رہ جاتی ہیں اور جلدی جلدی میں کام نہ ملنے کی وجہ سے مسائل پیدا ہوتے ہیں اب ہم نے دن کے اوقات کو دو حصوں میں تقسیم کر دیا ہے دن کے پہلے حصے میں ووٹرز کو ملتے ہیں ملاقاتیوں سے ان کے مسائل سنتے ہیں اور دن کے دوسرے حصے میں آفس ورک اور فائل ورک کرتے ہیں ۔ابراہیم میمن نے بتایا کہ صوبائی وزیر تعلیم اور صوبائی سیکرٹری تعلیم کی وجہ سے محکمے کی کارکردگی میں نمایاں بہتری آئی ہے اور لوگوں کے مسائل حل کیے جا رہے ہیں ۔
———–by—salik-majeed—-for –jeeveypakistan.com