لاک ڈاؤن میں مٹن بنانا سیکھ لیا، ‏عالیہ ریاض

قومی ویمن کرکٹ ٹیم کی کھلاڑی عالیہ ریاض کا کہنا ہے کہ انہوں نے لاک ڈاؤن میں کوکنگ میں مٹن بنانا سیکھ لیا، یہ ایک نئی ڈش ہے جو میں نے سیکھی ہے، اس کے علاوہ پاسٹا وغیرہ بھی بنا لیتی ہوں۔

قومی ویمن کرکٹرز کیمپ کے آغاز کے موقع پر کافی خوش ہیں، اس حوالے سے عالیہ ریاض اور نتالیہ پرویز نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ میدان میں ٹریننگ کر کے مزہ آئے گا
آل راؤنڈر عالیہ ریاض کا کہنا ہے کہ وہ پر جوش ہیں کہ ویمن کرکٹ ٹیم کے کیمپ کے لیے کراچی میں اکٹھےہورہے ہیں، کوویڈ 19 نے ہمیں نہ صرف ٹریننگ سے دور رکھا بلکہ ایک دوسرے سے بھی دور کر دیا تھا۔

اب گراؤنڈ میں ٹریننگ کریں گے ایک ساتھ مل کر کھیلنے کا موقع مل رہا ہے جس کا فائدہ ہو گا، میں منتظر ہوں کہ کیمپ شروع ہو اور اس سے فائدہ اُٹھائیں
عالیہ ریاض نے کہا کہ کوویڈ 19 کی وجہ سے جب کھیلوں کی سرگرمیاں نہیں تھیں تو تب فوکس فٹنس پر رہا۔ اب ہمیں کیمپ میں میچز کھیلنے کا بھی موقع ملے گا جس سے آنے والے سیزن کے لیے فائدہ ہو گا۔

انہوں نے کہا کہ ڈومیسٹک میچز بھی آرہے ہیں اور اس کے بعد انٹر نیشنل کمٹمنٹس بھی ہیں تو ہمیں میچ پریکٹس میں آنے کا موقع ملے گا۔

انہوں نے کہا کہ کمٹمنٹ تھی کہ خود کو فٹ رکھنا ہے اس لیے ٹورنامنٹس اور کوئی سرگرمی نظر نہ آنے کے باوجود خود کو متحرک رکھنے کی کوشش کی ہے۔ پہلے بھی کوچز اچھے میسر آئے اب نئے کوچ ڈیوڈ ہیمپ کی تقرری ہو ئی ہے۔ ان کی موجودگی سے فائدہ اُٹھائیں گے اُن سے بھی سیکھنے کا موقع ملے گا