احتساب کے نام پر انتقام لیا جا رہا ہے

ریاض ( ناظم علی عطاری ) پاکستان مسلم لیگ ن سعودی عرب کے سینئیر نائب صدر محمود الحق ڈوگر اور دیگر رہنماؤں نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے میاں شہباز شریف کی گرفتاری پر بھر پور مذمت کرتے ہوئے اسے انتہائی درجے کی نا انصافی اور ظالمانہ اقدام قرار دیا انہوں نے کہا کہ احتساب کے نام پر انتقام لیا جا رہا ہے مٹھی بھر لوگ پاکستان کو نقصان پہنچا رہے ہیں محمود الحق ڈوگر نے مزید کہا کہ پوری مسلم لیگ ن میاں نواز شریف کے بیانیے کے ساتھ ہے اور میاں شہباز شریف کی گرفتاری سے ثابت ہو گیا ہے کہ نیب عمران خان کے کنٹرول میں ہے ہمارا مطالبہ ہے کہ حکومت فی الفور ہمارے محبوب لیڈر میں شہباز شریف کو رہا کرے عمران خان نیب کو سیاسی انتقام کے لیے استعمال کرنا بند کرے عوام آج بھی مسلم لیگ ن سے محبت کرتے ہیں اور میاں نواز شریف کو وزیر اعظم پاکستان کے روپ میں دیکھنا چاہتے ہیں پریس کانفرنس سے سر پرست اعلی چوہدری عبدالمجید گجر ، مجاہد ندیم رامے ، سردار محمد نواز ، اور دیگر نے بھی خطاب کرتے ہوئے میاں شہباز شریف کی فوری رہائی کا مطالبہ کیا