وفاقی کابینہ اجلاس آج ہوگا،15نکاتی ایجنڈا جاری

وزیراعظم عمران خان نے وفاقی کابینہ کا اجلاس آج طلب کر رکھا ہے،جس میں کابینہ اقتصادی رابطہ کمیٹی اور کابینہ کمیٹی برائے قانون سازی کے فیصلوں کی توثیق کرے گی۔اجلاس میں سرکاری گاڑیاں وزیراعظم آفس کے ڈسپوزل پر رکھنے کے فیصلے کی منظوری دی جائے گی۔وفاقی کابینہ کو پی آئی اے کے منافع اور نقصان سے متعلق بریفنگ دی جائے گی اور وفاقی کابینہ ڈائریکٹر جنرل سول ایوی ایشن اتھارٹی کے ایڈیشنل چارج کی توسیع کی منظوری دے گی۔
اجلاس میں وفاقی کابینہ کو معاشی اعشاریوں سے متعلق بریفنگ دی جائے گی جبکہ کابینہ کو پاکستان ریلویز کی بحالی کے ازسر نو پلان پر بھی بریفنگ دی جائے گی۔وفاقی کابینہ الیکٹرانک سرٹیفکیشن ایکریڈیشن کونسل کے ملازمین کے پے سٹرکچر میں تبدیلی کی منظوری کے ساتھ ساتھ اسٹیٹ لائف انشورنس کارپوریشن کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر کی تعیناتی کی منظوری بھی دے گی۔کابینہ انٹربورڈ کمیٹی آف چیئرمین کے سیکرٹری کی تقرری کی منظوری دے گی۔ وفاقی کابینہ لیگل ایڈ اینڈ جسٹس اتھارٹی ایکٹ 2020 لاگو کرنے کی تاریخ کی منظوری دے گی۔اس کے علاوہ وفاقی اسلام آباد وائلڈ لائف بورڈ کے غیر سرکاری ارکان کے نامزدگی کا معاملہ بھی کابینہ ایجنڈا میں شامل ہے’

Courtesy gnn news