نیوزی لینڈ نے دوسری بار کورونا کوشکست دے دی

نیوزی لینڈ کی وزیراعظم جیسنڈا آرڈن نے اعلان کیا ہے کہ ملک نے وائرس کو دوبارہ شکست دے دی ہے اور سب سے بڑے شہر آک لینڈ میں کورونا پر قابو پانے کے بعد اب پابندیاں ختم کی جا رہی ہیں۔ آکلینڈ میں کوویڈ 19 کی دوسری لہر ختم کردی گئی ہے۔
اس سے قبل نیوزی لینڈ نے ملک بھر میں سخت لاک ڈاؤن کرنے کے بعد مئی میں وائرس کے خاتمے کا اعلان کیا تھا جس کے بعد 102 دنوں تک کورونا کا کوئی کیس سامنے نہیں آیا۔ تاہم اگست میں نیوزی لینڈ کے 15 لاکھ آبادی والی شہر آکلینڈ میں کورونا کے نئے کیسز سامنے آئے تھے جس کے بعد تین ہفتوں کے لیے لاک ڈاؤن نافذ کیا گیا تھا۔
دوسری جانب دنیا بھر میں عالمی وبا کورونا وائرس سے 3 کروڑ 53 لاکھ 93 ہزارسے زائد افراد متاثر اور10 لاکھ41 ہزار708 افراد ہلاک ہو چکے ہیں ۔ امریکہ کورونا وائرس سے متاثر ہونے والے ممالک میں پہلے نمبر پر ہے جہاں 2 لاکھ 14 ہزار611 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں اور 76 لاکھ 36 ہزار912 افراد کورونا وائرس کا شکار ہوئے ۔
بھارت کورونا کیسز کی عالمی فہرست میں دوسرے نمبر پر ہے جہاں 66 لاکھ 22 ہزار افراد میں کورونا وائرس کی تشخیص ہوئی ایک لاکھ 2 ہزار 714 اموات ہوئی ہیں۔ برازیل کورونا سے متاثرہونے والے ممالک میں تیسرے نمبر پر ہے جہاں 49 لاکھ 15 ہزار289 افراد متاثر ہوئے اور ایک لاکھ 46 ہزار375 اموات ہوئی ہیں۔ روس میں 12 لاکھ 15 ہزار سے زائد افراد کورونا وائرس سے متاثر ہو چکے ہیں اور اموات کی مجموعی تعداد 21 ہزار 358 ہو گئی ہے ۔
کولمبیا کورونا وائرس سے متاثر ہونے والے ممالک میں پانچویں نمبر پر ہے جہاں 26 ہزار712 اموات ہوئی ہیں جبکہ 8 لاکھ سے زائد کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔ پیرو میں بھی 8 لاکھ 28 ہزار سے زائد افراد متاثر ہو چکے ہیں جبکہ 32 ہزارسے زائد افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔ اسپین میں 8 لاکھ 10 ہزارسے زائد افراد متاثر ہیں اور 32 ہزار86 اموات ہوئی ہیں۔
میکسیکو میں ایک دن میں3 ہزارسے زائد کیسزرپورٹ ہوئے اب تک میکسیکو میں 7 لاکھ سے زائد افراد میں کورونا وائرس کی تشخیص ہوچکی ہے جبکہ 79ہزار سے زائد افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں ۔ ارجنٹینا میں 21ہزار سے زائدافراد جان کی بازی ہارگئے جبکہ 7 لاکھ سے زائد افراد متاثر ہوئے ہیں ۔ کورونا وائرس سے چلی میں 4 لاکھ سے زائد افراد متاثر ہیں اور 12 ہزار سے زائد افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔
یورپ میں کورونا کی دوسری لہر، برطانیہ میں کورونا سے 5 لاکھ سے زائدافراد متاثرہیں، برطانیہ میں کورونا ٹیسٹ اینڈ ٹریس سسٹم لاگو ہے اور کورونا مریضوں سے ملاقات کرنے والوں کو آئسولیٹ کیا جا رہا ہے ۔ ایران میں کورونا وائرس کی دوسری لہر پر تاحال قابو نہیں پایا جاسکا ۔ ایران میں 26ہزارسے زائد افراد کوروناوائرس سے چل بسے، جبکہ مریضوں کی تعداد 4 لاکھ سے زائد ہے ۔ ترکی میں 8 ہزارسے زائد افراد موت کے منہ میں چلے گئے ۔ وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 3 لاکھ سے تجاوز کرگئی۔
دنیا بھر میں کورونا سے صحت یاب افراد کی تعداد2کروڑ66لاکھ 19 ہزار892 تک جا پہنچی ہے ۔

Courtesy gnn news