پاکستان تحریک انصاف سوئٹزر لینڈ کی جانب سے یورپین سیمینار کا انقعاد۔ ۔۔


رپورٹ: عمران مزمل سوئٹزر لینڈ

سوئٹزر لینڈ میں پاکستان تحریک انصاف کے قائد اور بانی چیئرمین عمران خان کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لئے پاکستان تحریک انصاف سوئٹزر لینڈ کی جانب سے یورپین سیمینار کا انقعاد کیا گیا۔ سیمینار میں پاکستان کے سابق وزیر اعظم اور پاکستان تحریک انصاف کے قائد عمران خان کے سابق مشیر خاص ڈاکٹر شہباز گل نے خصوصی شرکت کی۔ سیمینار میں پاکستان تحریک انصاف یورپ بھر کی باڈیز کی بھرپور شرکت ہوئی۔ سیمینار میں پاکستان تحریک انصاف کی خواتین بھی ایک بہت بڑی تعداد میں شریک ہوئی اور اپنے قائد عمران خان کے ساتھ بھرپوریکجہتی کا مظاہرہ کیا۔ شرکا نے اپنے قائد عمران خان کے ساتھ اظہار یکجہتی کرتے ہوے اپنے پیغام میں حکومت وفد، عدلیہ اور اسٹیبلشمنٹ سے پر زور مطالبہ کیا کہ ان کے قائد اور پاکستان تحریک انصاف کے بانی چیرمین عمران خان پر قائم غیر قانونی مقدمات کو فل الفور ختم کیا جائے اور ان کو باعزت بری کیا جائے ۔ اس کے ساتھ نو مئی کی پاداشت میں جیلوں میں قید پاکستان تحریک انصاف کے بے گناہ ورکروں کو بھی رہا کیا جائے۔ پاکستان میں آٹھ فروری کو ہونے والے انتخابات میں جس طرح بدترین دھاندلی کی گئی اور تحریک انصاف کا مینڈیٹ چرایا گیا اور ہٹ دھرمی سے اقلیت میں سیٹیں لینے والی جماعت کو اقتدار میں لایا گیا کسی بھی جمہوری معاشرے میں اس کو ناقابل معافی جرم تسلیم کیا جاتا ہے۔ انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں کی درجہ بندی اور فہرست میں پاکستان کا نام ان بد ترین ممالک کی لسٹ میں آتا ہے جہاں انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں روزمرہ کا معمول بن چکی ہیں ۔ دیار غیر میں رہنے والے پاکستانیوں کو اس پر شدید تشویس لاحق ہے۔ اخر میں پاکستان تحریک انصاف سوئٹزر لینڈ کی جانب سے یورپین سیمینار میں شریک ہونے والے تمام شرکاء کا شکریہ ادا کیا گیا۔