وزیراعلی سندھ اور صوبائی وزیر یونیورسٹیز و بورڈز کی منظوری کے بعد ہیٹ ویو کے پیش نظر 21مئی سے ہونے والے گیارہویں اوربارہویں جماعتوں کے سالانہ امتحانات ملتوی کر دئے گئے ہیں اب مذکورہ امتحانات 27مئی 2024سے شروع ہونگے*** =============


میرپورخاص رپورٹ تحسین احمدخان ~
ثانوی و اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ میرپورخاص کے چیئرمین سید ذوالفقار علی شاہ اور ناظم امتحانات انور علیم راجپوت نے ایک اعلامیہ میں کہا ہےکہ وزیراعلی سندھ اور صوبائی وزیر یونیورسٹیز و بورڈز کی منظوری کے بعد ہیٹ ویو کے پیش نظر 21مئی سے ہونے والے گیارہویں اوربارہویں جماعتوں کے سالانہ امتحانات ملتوی کر دئے گئے ہیں اب مذکورہ امتحانات 27مئی 2024سے شروع ہونگے***
================

میرپورخاص رپورٹ تحسین احمدخان ~
میرپورخاص شہر کا سٹلائٹ ٹاؤن تھانہ منشیات فروش اور شراب فروشی کی محفوظ پناہ گاہ بن گیا بڑے منشیات فروش کو ریلیف چھوٹے چھوٹے کارندوں کو چالان کرکے کارکردگی دیکھائی جانے لگی تفصیلات کے مطابق آئی جی سندھ اور سندھ حکومت کی جانب سے شروع کی جانے والی منشیات فروشوں کی خلاف بھرپور مہم کے سلسلے میں میرپورخاص سی آئی اے روزانہ بھرپور کاروائی انجام دے رہے ہیں زرائع کے مطابق شہر کے پانچ تھانوں کی کارکردگی کی بات کی جایے تو سٹلائٹ ٹاؤن تھانے کی حد اس وقت منشیات فروشوں اور شراب فروشوں کی محفوظ پناہ گاہ تصور کیا جاتا ہے جہاں بڑے منشیات فروش جن پر ایک درجن سے زاہد ایف آہی آر اور دیگر شکایت موصول ہونے کے باوجود کاروائی عمل میں نہیں لائی جاتی ہے تھانے کی حد جرواری شاخ بھاسنگھ آباد ۔اورنگ آباد گلشن کالونی سٹلاہٹ ٹاؤن اور دیگر جگہوں پر پرانے منشیات فروش کھلے عام منشیات اور شراب کی فروخت سے ساتھ جوا کھلے عام چلا رہے ہیں پولیس رپورٹ کے مطابق ابتک کسی بھی بڑے منشیات فروش کے خلاف کاروائی عمل میں نہیں لائی جا سکی ہے تاہم چھوٹے چھوٹے کیبن والے افراد کو گرفتار اور چالان دیکھا کر کارکردگی پیش کی جارہی ہے جبکہ سسٹم کے تحت جو نہیں چلتے انکو گرفتار کرکے ایف آہی آر درج کی جارہی ہے اسماعیل شاہ کالونی میں بدنامہ زمانہ شراب فروش سسٹم کے تحت کھلے عام شراب کی فروخت کے ساتھ جوا چلا رہے ہیں جبکہ اس ہی طرح اسپیشل برانچ کی رپورٹ کی روشنی میں سابقہ بڑے بڑے منشیات فروش دیدہ دلیری کے ساتھ سسٹم کے تحت کام جاری رکھے ہوئے ہیں شہری حلقوں کا کہنا تھا کہ ایسے عناصر کے خلاف بھرپور کارروائی کی جایے تاکہ ایسے عناصر کا مکمل خاتمہ کیا جایے***