اللہ قبول کرے


پچھلے دنوں کراچی اور سندھ کے کچھ شہروں میں بارشوں نے تباہی مچادی ۔ غریب کیا صاحب حیثیت لوگوں کو بھی بےگھر ہوتے دیکھا ۔ منٹوں میں بےسروساماں ہوتے اور ڈوبتے دیکھا ۔ لوگوں کو سندھ حکومت اور کینٹونمنٹ بورڈ کے خلاف چیختے چلاتے اوربد دعائیں دیتے دیکھا ۔
سول انتظامیہ سے مایوس  بے یار و مددگار لوگوں کو پانی سے نکالنے کو پھر وردی والوں کو ہی آگے آنا پڑا اور لوگوں نے پھر وہی سین دیکھے جو پچھلے زلزلوں اور سیلابوں میں دیکھتے آئے ہیں – خاکی وردی والے سولجرز کے کندھوں پر چڑھے بچے اور بوڑھے لوگوں کے فوجی بھائی زندہ آباد کے نعرے لگانے والے چہروں پر خوشی دیدنی تھی کہ انکو بچا لیا گیا ہے ۔

ٹی وی پر یہ سب دیکھ کر میں کورونا کے مریضوں کو بھول کر ان ڈوبتے علاقوں کی طرف چل نکلا ۔ سوچا انکی ضروریات بھی دیکھ لوں ۔ سب سے دکھی تب ہوا جب لوگوں نے بتایا کہ انکے جوتے اور گھر کے برتن تک بہہ گئے اور انکے بستر گندے پانی میں خراب ہوچکے تھے ۔ لوگ یا تو اپنی چھتوں پر چڑھ بیٹھے تھے یا بھاگ دوڑ کر کسی اونچی جگہ پر جمع ہورہے تھے اور میں سوچ رہا تھا یہ بھوکے تو ہونگے ہی مگر سوئیں گے کیسے ۔ پاوں سے ننگے ہیں اور سالن لینے کے برتن بھی گنوا بیٹھے ہیں ۔


اللہ کا نام لے کر ایک اپیل کی کہ میں متاثرین کے لیے بستر ۔ برتن اور پہننے کو جوتوں کا بندوبست کر رہا ہوں اگر کوئی اس کار خیر میں حصہ ڈالنا چاہے تو آئے ساتھ مل جائے ۔ بہت مہربان آ ملے ۔ ریٹائرڈ فوجی آفیسرز اور  شہیدوں کی فیملیز نے مجھ سے رابطہ کیا کہ اگر ہم اپنے ڈوبتے بہن بھائیوں کو نکالنے میں شامل نہیں ہو سکتے تو انکی بحالی میں جو سامان چاہیے خریدیے ہم آپ کے ساتھ ہیں ۔ سول سوسائیٹی سے بہت سے کاروباری بھائی اس کارخیر میں کھلے دل سے شامل ہوگئے ۔
مسز میجر تنویر ۔ میجر شاہ نواز ۔ کرنل افتخار اسلم ۔مسز منصور ۔ بشری درانی ۔ محی الدین ۔ خالد بیگ ۔فواد قریشی ۔ عبداللہ سجاد  اور جاوید لاکھانی کا شکریہ۔

اور بہت شکریہ جناب اجمل فیصل آباد Sanoor Brand کے مالک کا جنہوں نے مجھ ناچیز کو بہترین کوالٹی کے comforters آدھی قیمت میں دیئے ۔
جن کو Comforter (رضائی) اور سوفٹ چپلوں کی ضرورت ہے اور ہم ان تک نہیں پہنچ سکے ۔ ہم سے رابطہ کریں ۔ دعا ہے اللہ تعالی میرے سب ساتھیوں کی یہ چھوٹی سی نیکی بھی قبول کرلے۔
برگیڈیربشیرآرائیں
Brig Bashir Foundation
House No. 25 A Block E Gulshan e Jamal off National Stadium Road Karachi
Phone. 02134688125
Mobile. 03000300098