ایک انتہائی متحرک اور فعال وزیر-سید ناصر حسین شاہ


پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما اور صوبائی وزیر سید ناصر حسین شاہ ایک انتہائی مقبول سیاستدان ہیں بطور صوبائی وزیر وہ انتہائی متحرک اور فعال نظر آنے والے شخص ہیں کراچی سے کشمور تک وہ اہم صوبائی معاملات پر حکومتی نمائندے کے طور پر ہر جگہ پہنچتے ہیں ہر معاملے میں سرگرم نظر آتے ہیں اور حکومت کا بھرپور دفاع کرتے ہیں ترجمانی کرتے ہیں صوبائی حکومت کے اقدامات کو اجاگر کرنے

میں اور عوام کی بہتری اور بھلائی کے لئے کی جانے والی کوششوں کو نمایاں کرنے میں ان کا اہم کردار ہے اس کے ساتھ ساتھ وہ پارٹی کے سیاسی موقف اور مخالفین کی سیاسی تنقید اور مخالفت کا بھی بھرپور جواب دیتے ہیں اور ہر میدان اور ہر موقع پر سرگرم اور فعال نظر آتے ہیں ۔
روڑی سکھر کے خوبصورت اور تاریخی علاقے سے تعلق رکھنے والے سید ناصر حسین شاہ ایک ہمدرد اور شفیق انسان ہیں سیاست میں خدمت ہی ان کا نصب العین ہے وہ سیاست میں اپنے کام خدمت اور عبادت سمجھ کر کرتے ہیں لوگوں کے بھلائی کے

کاموں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیتے ہیں لوگوں کے دکھ درد میں شریک ہوتے ہیں عوام کے مسائل کو بخوبی سمجھتے ہیں اور عوام کے مسائل سے بخوبی واقفیت رکھنے کی وجہ سے ان کا حل تلاش کرنے میں بھی کامیاب نظر آتے ہیں

سیاست میں ان کا نام انتہائی عزت اور احترام سے لیا جاتا ہے ان کے پورے

گھرانے کی سیاست میں اور سماجی خدمات کے شعبے میں مثال دی جاتی ہے

وہ ملک میں مذہبی ہم آہنگی اور سیاسی مفاہمت کے ماحول کو فروغ دیتے آئے ہیں


ہر چھوٹے بڑے حامی اور مخالف سے عزت احترام اور خلوص سے پیش آتے ہیں

دوسروں کی عزت کرتے ہیں احترام سے ملتے ہیں اور کوشش کرتے ہیں

کہ سب کے بھلے کی بات کی جائے سب کو جوڑ کر رکھا جائے نفرتوں کو ختم کیا جائے


تعصب کی بات نہ ہو ۔ملک اور صوبے میں امن اور سکون ہو مذہبی اور فرقہ وارانہ ہم آہنگی کو

فروغ حاصل ہو ۔تعلیم صحت اور سوشل انفراسٹرکچر کی بہتری اور ترقی ہو۔

سچ بات یہ ہے کہ سید ناصر حسین شاہ نے صوبائی وزیر کی حیثیت سے اور اس سے پہلے آپ نے بھرپور سیاسی کیریئر میں ہمیشہ عوام کی خدمت کو نصب العین بنا کر کامیابی اور بے پناہ عزت حاصل کی ہے

اور آج بھی وہ اسی جذبے سے سرشار ہوکر لوگوں کی خدمت کر رہے ہیں ۔