نومنتخب صدر شہناز رمزی کی سربراہی میں وومن چیمبر کراچی ساؤتھ اپنی بہترین کارکردگی کے لیے پر عزم

شہناز رمزی کو وومن چیمبر کراچی ساوتھ کے چوتھے عمومی اجلاس میں سال برائے 2020 2021 کے لیے صدر منتخب کرلیا گیا ہے اور وہ مین چیمبر کراچی ساؤتھ کی نئی ٹیم کا اعلان بھی کر دیا گیا ہے وومن چیمبر کا چوتھا عمومی اجلاس اور پانچویں سالگرہ مقامی فائیو اسٹار ہوٹل میں منعقد ہوئی جہاں تقریب کا باقاعدہ آغاز میزبان بسمہ بدر کی استقبالیہ تقریر سے ہوا تلاوت قرآن پاک نعت رسول مقبول پیش کی گئی ۔اس موقع پر اداکار گلوکار ٹیپو شریف نے گٹار پر قومی ترانہ پیش کیا جس میں حاضرین نے بھرپور حصہ لیا

بسمہ بدر نے وومن چیمبر کراچی ساؤتھ کی سالانہ کارکردگی پیش کی جس کے بعد جنرل سیکرٹری نے آرڈر شدہ اکاؤنٹس کی تفصیلات سے آگاہ کیا جس کے بعد جو نے آئندہ سال کے لئے نئی ٹیم کے ناموں کا اعلان کیا چیمبر کی

چیف ایگزیکٹو حنا منصب خان نے نئے عہدے داروں اور ایگزیکٹ سے حلف لیا جس کے ساتھ ہیں سالانہ اجلاس عام کا سلسلہ اپنے اختتام کو پہنچا اس موقع پر نومنتخب صدر شہناز رمزی نے اپنے دورِ صدارت کے لیے

بنائے گئے منصوبے سے حاضرین کو آگاہ کیا ڈپٹی کمشنر ساؤتھ ارشاد صدر نے الرین سے خطاب کیا اور تقریب کے مہمان خصوصی ایڈمنسٹریٹر کراچی افتخار شالوانی نے خطاب کرتے ہوئے نئی ایگزیکٹو باڈی اور ممبران کو مبارک باد پیش کی اور اس یقین کا اظہار کیا کہ نئے

ممبران چیمبر کی ترقی کے لیے نئے راستوں پر گامزن کریں گے بعد ازاں مہمان خصوصی محترمہ شہناز وزیر علی نے پاکستان کی معیشت میں کاروباری خواتین کی شرکت اور کردار کے حوالے سے ایک متاثر کن تحریر کی چیمبر کے صدر چیف ایگزیکٹو ربانی صدر نے مہمان خصوصی کو گلدستہ پیش کیا تقریب کے اختتام پر کیک بھی کاٹا گیا ۔