ہمایوں سعید کے گھر سلمان سعید کی دعوت

پاکستان کے معروف اداکار ہمایوں سعید نے اپنے چھوٹے بھائی اداکار سلمان سعید اور اُن کی نئی نویلی دُلہن کی اپنے گھر دعوت کی جس کی تصاویر سوشل میڈیا پر زیر گردش ہیں۔

گزشتہ ماہ 25 ستمبر کو رشتۂ ازدواج میں منسلک ہونے والے اداکار سلمان سعید کی اپنی اہلیہ علینہ کے ہمراہ کچھ تصویریں سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہیں جن میں اداکار اپنے بڑے بھائی ہمایوں سعید کے گھر پر موجود ہیں
سوشل میڈیا پر سلمان سعید کی وائرل ہونے والی تصویروں میں اُن کے ساتھ اُن کے بڑے بھائی ہمایوں سعید اور بھابھی ثمینہ ہمایوں سعید بھی موجود ہیں
وائرل تصاویر میں سلمان سعید سفید شرٹ اور کالی پینٹ میں ملبوس ہیں جبکہ اُن کی نئی نویلی دُلہن نے جامنی رنگ کا لباس زیب تن کیا ہوا ہے اور یہ جوڑی ’میرر سیلفی‘ لیتے نظر آرہے ہیں۔
واضح رہے کہ ہمایوں سعید کے چھوٹے بھائی اور ٹی وی اداکار سلمان سعید گزشتہ ماہ 25 ستمبر کو رشتۂ ازدواج میں منسلک ہوئے تھے، سلمان سعید کی شادی کی تقریب لاہور کے ایک نجی ہوٹل میں منعقد کی گئی تھی۔

سلمان سعید نے اپنی زندگی کے سب سے خاص موقع پر سیاہ رنگ کا سوٹ زیب تن کیا جبکہ عروسی جوڑے میں ملبوس اداکار کی اہلیہ بھی بےحد خوبصورت نظر آرہی تھیں
اس موقع پر ہمایوں سعید نے چھوٹے بھائی کو شادی کی مبارکباد دیتے ہوئے فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر ایک تصویر شیئر کی تھی جس میں وہ، اُن کی اہلیہ ثمینہ ہمایوں سعید، اداکار عمران اشرف، احمد علی بٹ اور اُن کی اہلیہ، اداکار عدنان صدیقی، واسع چوہدری اور ڈرامہ نگارخلیل الرحمٰن قمر دولہا دُلہن کے ساتھ کھڑے ہیں۔
تصویر شیئر کرتے ہوئے ہمایوں سعید نے لکھا تھا کہ وہ اپنے چھوٹے بھائی سلمان کی خوشگوار شادی شدہ زندگی کے لیے دعا کرتے ہیں، اللّٰہ آپ اور علینہ دونوں کو تاحیات یکجہتی، خوشی اور خوشحالی عطا کرے۔

خیال رہے کہ بڑے بھائی ہمایوں سعید کے نقشِ قدم پر چلنے والے سلمان سعید نے کئی ڈراموں میں اپنی اداکاری کے جوہر دکھائے ہیں