نیپرا کے بعد پی ٹی اے بھی عوام کو لٹتا ہوا دیکھ رہا ہے اور کچھ نہیں کر رہا

احتجاج. احتجاج. احتجاج
دوہرے اور زائد ٹیکسز کے خلاف احتجاج

بنام : پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارتی (PTA)

نیپرا کے بعد پی ٹی اے بھی عوام کو لٹتا ہوا دیکھ رہا ہے اور کچھ نہیں کر رہا

100 کے لوڈ پر 88
روپے کا بیلنس کیوں ؟ جبکہ ہر کال اور میسیج پر بھی ٹیکس کاٹ لیا جاتا ہے.

140 روپے کا پیکج 167 روپے کا کیوں ہو گیا ہے ؟
یہ کس کے حکم سے ہو گیا ہے ؟
200 روپے لوڈ کروانے پر 152 روپے آتے ہیں یعنی 167 روپے کا پیکج کرنے کے لیے 230 کا لوڈ کروانا پڑ تا ہے اس طرح 140 پہ 90 روپے کا ٹیکس دینا پڑ رہا ہے جو ظلم ہے۔

100 روپے کے لوڈ پر ٹیکس+ ہر پیکج پہ ٹیکس+ پیکج کرنے بعد کال سیٹ اپ چارجز کس مد میں کاٹے جا رہے ہیں ؟( 100 کا لوڈ 50 میں پڑتا ہے )

پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی عوامی مفاد کے لے تمام موبائل کمپنیز کے خلاف کاروائی کرے کہ جب ایک دفعہ ٹیکس کاٹ چکے تو یہ مختلف طریقوں سے عوام کو لوٹنا بند کرو۔

چیف جسٹس صاحب سوموٹو ایکشن لیں عوام کو لوٹ مار سے بچائیں۔