ڈی ایم سیز اپنے علاقوں میں تجاوزات قائم کرنے نا دیں، وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ

* وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی زیرصدارت کراچی کے بلدیاتی اداروں سے متعلق اجلاس

* اجلاس میں وزیر بلدیات سید ناصر شاہ، مشیر قانون مرتضیٰ وہاب، پرنسپل سیکریٹری ساجد جمال ابڑو، کمشنر کراچی نجم شاہ، کراچی کے تمام ڈپٹی کمشنرز / ڈی ایم سی ایڈمنشٹرز شریک

* تمام ملازمین کی تنخواہیں اے جی سندھ کے ذریعے جاری کی جائیں، وزیراعلیٰ سندھ کی سیکریٹری محکمہ بلدیات کو ہدایت

* دوسرے مرحلے میں حیدرآباد، لاڑکانہ، میرپورخاص اور سکھر ڈویژنز کے ملازمین اے جی سندھ کے ذریعے تنخواہیں لینگے

* تمام ڈی ایم سیز کی کارکردگی بہتر ہونی چاہئے، وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ

* تمام عوامی شکایات کو فوری حل کیا جائے، وزیراعلیٰ سندھ کی ہدایت

* ڈی ایم سیز اپنے علاقوں میں صفائی، اسٹریٹ لائیٹس، پارکس اور نکاسی آب کا نظام بہتر کریں، وزیراعلیٰ سندھ

* وزیراعلیٰ سندھ نے ڈی ایم سیز کو اپنے مالی وسائل بڑھانے کی ہدایت کردی

* ٹریڈ لائسنس، ایڈورٹائیزمنٹ اور چارجڈ پارکنگ کے سسٹم کو ڈی ایم سیز بہتر بنائیں، وزیراعلیٰ سندھ

* وزیراعلیٰ سندھ نے تمام ڈی ایم سیز کو اپنے اسٹاف کی ویریفکیشن کرنے کی ہدایت

* گھوسٹ ملازمین، رٹائرڈ ملازمین اور اس قسم کیسز کو ویریفائی کریں، وزیراعلیٰ سندھ

* ڈی ایم سیز اپنے اخراجات شفاف اور ایماندارانہ طریقے سے کریں، سید مراد علی شاہ

* پیٹرول/ ڈیزل اور دیگر اخراجات کو ویریفائی کریں، پی ای ایل کے اخراجات میں شکایات ہیں انکو کنٹرول کریں، وزیراعلیٰ سندھ

عبدالرشید چنا
میڈیا کنسلٹنٹ، وزیراعلیٰ سندھ