بلوچستان کی خبریں۔- بلوچستان سے بہت سی اہم اور تازہ ترین خبریں۔

جھل مگسی20جون:۔ ڈپٹی کمشنر جھل مگسی سید رحمت اللّہ کی جانب سے تحصیل انتظامیہ کو سختی سے ہدایات جاری کی گئیں ہیں احکامات پر عمل درآمد کرتے ہوئے لیویز تھانہ باریجہ کی اہم کارروائی قتل و غارتگیری ودیگر سنگین مقدمات میں مطلوب مفرور ملزم گرفتار کر لیا اسسٹنٹ کمشنر جھل مگسی فہد شاہ راشدی کی سربراہی میں دفعدار راضی خان مگسی ودیگر لیویز فورس کے اہلکاروں کی ٹیم کے ہمراہ خفیہ اطلاع موصول ہونے پر فوری طور پر کارروائی عمل میں لاکر قتل و غارتگیری و دیگر سنگین مقدمات فرد نمبر 08/2023 بجرم زیر دفعہ 34_302 میں پولیس تھانہ ہیڈباغ کو مطلوب مفرور ملزم سینگار ولد حاجی شاہنواز قوم میرجت ساکن گوٹھ سیلاچی کو حسب ضابطہ گرفتار کرکے ایس ایچ او پولیس تھانہ ہیڈ باغ کے حوالے کردیا مزید تفتیش جاری ہے ڈپٹی کمشنر جھل مگسی نے کہا کہ جرائم پیشہ عناصر کسی رعایت کے مستحق نہیں ہیں جرائم میں ملوث افراد کو و مفرور ملزمان کی گرفتاری کیلئے سخت کاروائی عمل میں لائی جائے گی قانون کی بالادستی کو قائم رکھنے کیلئے ٹھوس بنیادوں پر اقدامات کیے جا رہے ہیں
خبر نامہ نمبر2497/2024
کوئٹہ 20جون:۔صوبائی وزیر لائیواسٹاک اینڈ ڈیری ڈویلپمنٹ بخت محمد کاکڑ نے کاسی قبیلے کے سربراہ نواب ارباب عبدالظاہر خان کاسی کے انتقال پر گہرے رنج و غم اور افسوس کا اظہار کیا انہوں نے اپنے تعزیتی پیغام میں کہا کہ ارباب عبدالظاہر خان کاسی ایک سنیئر سیاست دان اور قبائلی رہنما تھے صوبائی وزیر نے کہا کہ وہ دکھ کی اس گھڑی میں سوگوار خاندان کے غم میں برابر کے شریک ہے انہوں نے اللہ تعالیٰ سے دعا کی کہ مرحوم کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطاء فرمائے اور لواحقین کو صبر جمیل عطاء فرمائے
===============

کوئٹہ۔ 20 جون

کوئٹہ: وزیراعلٰی بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی ہدایت پر ترجمان حکومت بلوچستان شاہد رند کا سول اسپتال ٹراما سینٹر کا دورہ

کوئٹہ: ترجمان حکومت بلوچستان شاہد رند نے کواری روڈ پر حادثے کے شکار نوجوان غلام مصطفیٰ کی عیادت کی

کوئٹہ:وزیر اعلٰی بلوچستان نے زخمی نوجوان کو ہرممکن طبی سہولیات فراہم کرنے کی ہدایت کی ہے،ترجمان حکومت بلوچستان شاہد رند

کوئٹہ:ترجمان حکومت بلوچستان شاہد رند نے زخمی نوجوان کے اہلخانہ کو وزہر اعلٰی بلوچستان کی جانب دی گئی امدادی رقم حوالے کردی

صدر مملکت آصف علی زرداری کی زیر صدارت اجلاس میں وزیر اعلٰی بلوچستان میر سرفراز بگٹی کا اظہار خیال

گودار۔ 20 جون ۔

سرحدی علاقے کے لوگوں کو روزگار تلاش کرنے میں مدد کے لئے قابل قدر مہارتوں سے آراستہ کرنا ہوگا، وزیر اعلٰی بلوچستان میر سرفراز بگٹی

دہشت گردی، جرائم کے خاتمے اور عوام کے جانی و مالی تحفظ کو یقینی بنانے کے لیے پولیس اور لیویز کی پیشہ وارانہ استعداد کار میں اضافہ کیا جاررہا ہے ، وزیر اعلٰی بلوچستان

تمام اسٹیک ہولڈرز کو بلوچستان کی ترقی کے لئے قومی اتفاق رائے پیدا کرنا ہوگا ، وزیر اعلٰی میر سرفراز بگٹی

دہشت گردی کی عفریت سے نمٹنے کیلئے اجتماعی کوشیش تیز کرنے کی ضرورت ہے، وزیر اعلٰی بلوچستان

صدر آصف علی زرداری کے بارہا دوروں سے بلوچستان کے عوام کو اپنائیت کا احساس ہوررہا ہے ، وزیر اعلٰی بلوچستان میر سرفراز بگٹی

بلوچستان میں فروغ تعلیم کے لئے بینظیر بھٹو اسکالرشپ کا تاریخی پروگرام شروع کیا گیا ہے، وزیر اعلٰی میر سرفراز بگٹی

اقلیتوں سمیت تمام طبقات کے لئے کوٹہ مختص کیا گیا ہے تاکہ پسماندہ طبقات کو تعلیمی ترقی کے ذریعے آگے بڑھنے کے مواقع میسر آسکیں ، میر سرفراز بگٹی

طبی شعبے کو پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ کے تحت جدید خطوط پر استوار کرنے کے لئے قابل عمل پالیسیاں مرتب کی جاررہی ہیں، وزیر اعلٰی بلوچستان

صوبائی بجٹ میں بھی تعلیم و صحت کے لیے غیر معمولی وسائل مختص کئے جاررہے ہیں، وزیر اعلٰی بلوچستان

صوبائی حکومت نے آئندہ دو سالوں کے دوران تیس ہزار جوانوں کو ہنر مند بناکر بیرون ملک روزگار کے مواقع فراہم کرنے کا منصوبہ بنایا ہے، میر سرفراز بگٹی

بیروزگار گریجویٹس کو بلا سود قرضے فراہم کرکے کاروبار کے لیے موزوں معاونت فراہم کریں گے وزیر اعلٰی میر سرفراز بگٹی

گوادر کے ماہی گیروں کی بہبود کیلئے بھی غیر معمولی اقدامات اٹھائے جاررہے ہیں ۔ وزیر اعلٰی بلوچستان

پاک ایران بارڈر پر زائرین کی سیکورٹی اور انہیں سہولیات کی فراہمی کے لئے صوبائی حکومت نے متعلقہ محکموں اور انتظامی افسران کو ہدایات جاری کردی ہیں، وزیر اعلٰی میر سرفراز بگٹی

عوام نے منتخب صوبائی حکومت سے جو توقعات وابستہ کر رکھی ہیں اس پر پورا اترنے کے لئے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائے جائیں گے ، میر سرفراز بگٹی

صدر مملکت آصف علی زرداری کی رہنمائی میں صوبائی حکومت صوبے سے پسماندگی کے خاتمے اور عوام کا معیار زندگی بلند کرنے کے لئے بھرپور اقدامات اٹھائے گی ، وزیر اعلٰی بلوچستان

اجلاس میں وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی، وزیر داخلہ بلوچستان میر ضیاء لانگو کی شرکت

گوادر سے منتخب رکن قومی اسمبلی ملک شاہ گورگیج، رکن صوبائی اسمبلی مولانا ہدایت الرحمٰن بھی اجلاس میں موجود

ایڈیشنل چیف سیکرٹری داخلہ زاہد سلیم، انسپکٹر جنرل پولیس بلوچستان عبدالخالق شیخ سمیت اعلٰی حکام کی اجلاس میں شرکت
======================
خبرنامہ نمبر 2492/2024
کوئٹہ 20 جون :سوئی کشمور روڑ پر ڈکیتی، رہزنی ، اور شرانگیزی میں ملوث گینگ کے خلاف آپریشن میں جرائم پیشہ عناصر کے ٹھکانے تباہ کردئیے گئے ضلعی انتظامیہ کے مطابق لنجو سغاری کے علاقے میں چاکرانی گینگ گزشتہ کئی سالوں سے جرائم کی کارروائیوں میں ملوث تھا گزشتہ روز سوئی کشمور روڑ پر ایک فیملی گاڑی کو روک کر لوٹا گیا، جس کا نوٹس لیتے ہوئے وزیر اعلٰی بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے سوئی کشمور روڑ پر بحالی امن کیلئے کارروائی کی ہدایت کی جس پر اسسٹنٹ کمشنر کی سربراہی میں ایف سی، پولیس، سی ٹی ڈی اور لیویز نے جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کامیاب کارروائی کی، کارروائی کے دوران جرائم کی کارروائیوں میں ملوث چاکرانی گینگ کے ٹھکانوں کو تباہ کردیا گیا اور جرائم پیشہ افراد کی گرفتاری کیلئے گھیرا تنگ کیا گیاوزیر اعلٰی بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے کامیاب کارروائی پر ایف سی، پولیس , سی ٹی ڈی اور لیویز کے جوانوں کو شاباش دیتے ہوئے کہا کہ عوام کو جرائم پیشہ عناصر کے رحم و کرم پر نہیں چھوڑ سکتے، علاقے سے امن دشمن عناصر کا قلع قمع کرکے عام آدمی کو تحفظ دیا جائے گا ، وزیر داخلہ بلوچستان میر ضیاء لانگو نے بھی کامیاب کارروائی پر ایف سی، پولیس، سی ٹی ڈی اور لیویز کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے جوانوں کو شاباش دی ہے۔

پریس ریلیز
ممتاز قبائلی رہنما میر شاہ بیگ خان جن کا گزشتہ دنوں انتقال ہوا تھا ان کے بھائی میر آدم خان زرکزئی اور میر عبداللّٰہ زرکزئی اپنے آبائی علاقہ زہری میں فاتح خوانی کے بعد مرحوم میر شاہ بیگ خان کیلئے اپنی رہائشگاہ پر 20 جون بروز جمعرات سے واقع خلق خلیفہ جھالاوان سبزل روڈ شاہ شان اسٹریٹ نزد گولیمار چوک کوئٹہ فاتحہ خوانی کر رہے ہیں۔
==========================
خبرنامہ نمبر 2491/2024
گودار۔ 20 جون ۔ وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے کہا ہے کہ سرحدی علاقے کے لوگوں کو روزگار تلاش کرنے میں مدد کے لئے قابل قدر مہارتوں سے آراستہ کرنا ہوگا دہشت گردی، جرائم کے خاتمے اور عوام کے جانی و مالی تحفظ کو یقینی بنانے کے لیے پولیس اور لیویز کی پیشہ وارانہ استعداد کار میں اضافہ کیا جاررہا ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعرات کو یہاں صدر مملکت آصف علی زرداری کی زیر صدارت امن و امان اور بلوچستان میں جاری ترقیاتی منصوبوں سے متعلق اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے کیا، وزیر اعلیٰ میر سرفراز بگٹی نے کہا کہ تمام اسٹیک ہولڈرز کو بلوچستان کی ترقی کے لئے قومی اتفاق رائے پیدا کرنا ہوگا ، دہشت گردی کی عفریت سے نمٹنے کیلئے اجتماعی کوشیش تیز کرنے کی ضرورت ہے، وزیر اعلٰی نے صدر مملکت کی بلوچستان پر خصوصی توجہ اور دوروں کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہا کہ صدر آصف علی زرداری کے بارہا دوروں سے بلوچستان کے عوام کو اپنائیت کا احساس ہوررہا ہے ان کی بلوچستان اور یہاں کے عوام سے محبت کو اہلیان بلوچستان قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں، وزیر اعلیٰ بلوچستان نے صوبے کی ترقی کے لئے مرتب کردہ حکمت عملی پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ بلوچستان میں فروغ تعلیم کے لئے بینظیر بھٹو اسکالرشپ کا تاریخی پروگرام شروع کیا گیا ہے جس میں اقلیتوں سمیت تمام طبقات کے لئے کوٹہ مختص کیا گیا ہے تاکہ پسماندہ طبقات کو تعلیمی ترقی کے ذریعے آگے بڑھنے کے مواقع میسر آسکیں ، میر سرفراز بگٹی نے آگاہ کیا کہ چئیرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو کی ہدایات کی روشنی میں بلوچستان کے طبی شعبے کو پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ کے تحت جدید خطوط پر استوار کرنے کے لئے قابل عمل پالیسیاں مرتب کی جاررہی ہیں، صوبائی بجٹ میں بھی تعلیم و صحت کے لیے غیر معمولی وسائل مختص کئے جاررہے ہیں، صوبائی حکومت نے آئندہ دو سالوں کے دوران تیس ہزار جوانوں کو ہنر مند بناکر بیرون ملک روزگار کے مواقع فراہم کرنے کا منصوبہ بنایا ہے اس کے علاوہ بیروزگار گریجویٹس کو بلا سود قرضے فراہم کرکے کاروبار کے لیے موزوں معاونت فراہم کریں گے میر سرفراز بگٹی نے اجلاس کو بتایا کہ گوادر کے ماہی گیروں کی بہبود کیلئے بھی غیر معمولی اقدامات اٹھائے جاررہے ہیں پاک ایران بارڈر پر زائرین کی سیکورٹی اور انہیں سہولیات کی فراہمی کے لئے صوبائی حکومت نے متعلقہ محکموں اور انتظامی افسران کو ہدایات جاری کردی ہیں، وزیر اعلٰی نے کہا کہ عوام نے منتخب صوبائی حکومت سے جو توقعات وابستہ کر رکھی ہیں اس پر پورا اترنے کے لئے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائے جائیں گے وزیر اعلٰی میر سرفراز بگٹی نے کہا کہ صدر مملکت آصف علی زرداری کی رہنمائی میں صوبائی حکومت صوبے سے پسماندگی کے خاتمے اور عوام کا معیار زندگی بلند کرنے کے لئے بھرپور اقدامات اٹھائے گی ، صدر مملکت کی زیر صدارت منعقد ہونے والے اجلاس میں وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی، وزیر داخلہ بلوچستان میر ضیاء لانگو، گوادر سے منتخب رکن قومی اسمبلی ملک شاہ گورگیج، رکن صوبائی اسمبلی مولانا ہدایت الرحمٰن، ایڈیشنل چیف سیکرٹری داخلہ زاہد سلیم، انسپکٹر جنرل پولیس بلوچستان عبدالخالق شیخ سمیت اعلٰی حکام نے شرکت کی۔

خبرنامہ نمبر 2492/2024
کوئٹہ۔ 20 جون ۔ وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی ہدایت پر ترجمان حکومت بلوچستان شاہد رند نے جمعرات کو سول اسپتال ٹراما سینٹر کا دورہ کیا اور کواری روڈ پر حادثے کے شکار نوجوان غلام مصطفی کی عیادت کی شاہد رند نے وزیر اعلٰی بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی جانب سے زخمی نوجوان کی صحت یابی کیلئے دعا اور نیک خواہشات کا پیغام پہنچایا اور نوجوان کے ورثاء کو بتایا کہ وزیر اعلٰی نے محکمہ صحت کے حکام کو زخمی جوان کے علاج معالجے کے لئے ہرممکن طبی سہولیات فراہم کرنے کی ہدایت کی ہے اس موقع پر ترجمان حکومت بلوچستان شاہد رند نے زخمی نوجوان کے اہلخانہ کو وزہر اعلٰی بلوچستان کی جانب دی گئی امدادی رقم حوالے کی
===========================
خبرنامہ نمبر 2489/2024
کوئٹہ 20 جون: گورنر بلوچستان جعفر خان مندوخیل نے صوبائی دارالحکومت کوئٹہ میں آج بروز جمعرات سول ہسپتال ٹراما سینٹر جناح روڈ کوئٹہ کا دورہ کیا. دورے کے موقع پر ٹراما سینٹر کے ایم ڈی ڈاکٹر ارباب کامران کاسی اور سول ہسپتال کے میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر اسحاق پانیزئی بھی موجود تھے. گورنر بلوچستان جعفر خان مندوخیل نے ٹراما سینٹر کوئٹہ میں فردا فردا موجود مریضوں سے خیریت دریافت کی، فراہم کی جانے والی سہولیات،، ادویات اور صفائی ستھرائی کے انتظام سے متعلق ان کی رائے جاننے کی کوشش کی اور ٹراما سینٹر کوئٹہ کے مختلف حصوں کا معائنہ بھی کیا. گورنر بلوچستان جعفر خان مندوخیل دورے کے موقع پر موجود ڈاکٹرز اینڈ پیرامیڈکل سٹاف سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بلوچستان کی تقریبا آدھی آبادی کوئٹہ میں آباد ہے اس کے علاوہ کوئٹہ شہر میں صوبے کے تمام اضلاع سے مریض اور زخمی افراد بھی علاج معالجہ کیلئے کوئٹہ کا رخ کرتے ہیں جس کیلئے موجودہ سول ہسپتال ٹراما سینٹر کوئٹہ ناکافی ہے. انہوں نے کہا کہ صوبائی دارالحکومت کوئٹہ میں سردست کشادہ وارڈز، مناسب پارکنگ کی جگہ اور میڈیکل مشینری سے لیس جدید ٹراما سینٹر کی اشد ضرورت ہے. موجودہ ٹراما سینٹر کیلئے جگہ کی کمی، طبی سہولیات اور پارکنگ کے فقدان نے صورتحال کو مزید ابتر کر دیا ہے. انہوں نے یقین دلایا کہ موجودہ حکومت کے تعاون سے بہت جلد پورے صوبے کے عوام کو ایک جدید. وسیع اور جدید میڈیکل الات و سہولیات سے لیس ٹراما سینٹر کی تعمیر کی خوشخبری دینگے. انہوں نے کہا کہ ہر سرکاری ہسپتال بالخصوص ٹراما سینٹر اور شعبہ حادثات میں بہترین طبی سہولیات بڑھانے اور متعلقہ ڈاکٹرز کی فراہمی کو یقینی بنائیں گے۔ گورنر بلوچستان نے ٹراما سینٹر کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے کہا کہ ڈاکٹرز اور پیرا میڈیکل اسٹاف کی حیثیت ایک مسیحا کی ہے لہٰذا وہ خدمت خلق کے جذبے سے سرشار ہوکر فرائض انجام دیں.

خبرنامہ نمبر 2490/2024
کوئٹہ 20 جون: گورنر بلوچستان جعفر خان مندوخیل نے صوبائی دارالحکومت کوئٹہ سول ہسپتال کے ٹرما سینٹر میں احمد خان شیرانی کی عیادت کی- اس موقع پر گورنر بلوچستان جعفر خان مندوخیل نے زیر علاج احمد خان شیرانی کے علاج معالجہ اور تمام ضروری طبی سہولیات فراہم کرنے کیلئے سول ہسپتال ٹراما سینٹر کے ایم ڈی اور میڈیکل سپرنٹنڈنٹ کو خصوصی ہدایت کی. وہ کچھ دیر زیر علاج احمد خان شیرانی کے ساتھ رہے اور ان کی تندرستی اور صحت یابی کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا.
==============================

گودار۔ 20 جون ۔ وزیر اعلٰی بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے کہا ہے کہ سرحدی علاقے کے لوگوں کو روزگار تلاش کرنے میں مدد کے لئے قابل قدر مہارتوں سے آراستہ کرنا ہوگا دہشت گردی، جرائم کے خاتمے اور عوام کے جانی و مالی تحفظ کو یقینی بنانے کے لیے پولیس اور لیویز کی پیشہ وارانہ استعداد کار میں اضافہ کیا جاررہا ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعرات کو یہاں صدر مملکت آصف علی زرداری کی زیر صدارت امن و امان اور بلوچستان میں جاری ترقیاتی منصوبوں سے متعلق اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے کیا، وزیر اعلٰی میر سرفراز بگٹی نے کہا کہ تمام اسٹیک ہولڈرز کو بلوچستان کی ترقی کے لئے قومی اتفاق رائے پیدا کرنا ہوگا ، دہشت گردی کی عفریت سے نمٹنے کیلئے اجتماعی کوشیش تیز کرنے کی ضرورت ہے، وزیر اعلٰی نے صدر مملکت کی بلوچستان پر خصوصی توجہ اور دوروں کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہا کہ صدر آصف علی زرداری کے بارہا دوروں سے بلوچستان کے عوام کو اپنائیت کا احساس ہوررہا ہے ان کی بلوچستان اور یہاں کے عوام سے محبت کو اہلیان بلوچستان قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں، وزیر اعلٰی بلوچستان نے صوبے کی ترقی کے لئے مرتب کردہ حکمت عملی پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ بلوچستان میں فروغ تعلیم کے لئے بینظیر بھٹو اسکالرشپ کا تاریخی پروگرام شروع کیا گیا ہے جس میں اقلیتوں سمیت تمام طبقات کے لئے کوٹہ مختص کیا گیا ہے تاکہ پسماندہ طبقات کو تعلیمی ترقی کے ذریعے آگے بڑھنے کے مواقع میسر آسکیں ، میر سرفراز بگٹی نے آگاہ کیا کہ چئیرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو کی ہدایات کی روشنی میں بلوچستان کے طبی شعبے کو پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ کے تحت جدید خطوط پر استوار کرنے کے لئے قابل عمل پالیسیاں مرتب کی جاررہی ہیں، صوبائی بجٹ میں بھی تعلیم و صحت کے لیے غیر معمولی وسائل مختص کئے جاررہے ہیں، صوبائی حکومت نے آئندہ دو سالوں کے دوران تیس ہزار جوانوں کو ہنر مند بناکر بیرون ملک روزگار کے مواقع فراہم کرنے کا منصوبہ بنایا ہے اس کے علاوہ بیروزگار گریجویٹس کو بلا سود قرضے فراہم کرکے کاروبار کے لیے موزوں معاونت فراہم کریں گے میر سرفراز بگٹی نے اجلاس کو بتایا کہ گوادر کے ماہی گیروں کی بہبود کیلئے بھی غیر معمولی اقدامات اٹھائے جاررہے ہیں پاک ایران بارڈر پر زائرین کی سیکورٹی اور انہیں سہولیات کی فراہمی کے لئے صوبائی حکومت نے متعلقہ محکموں اور انتظامی افسران کو ہدایات جاری کردی ہیں، وزیر اعلٰی نے کہا کہ عوام نے منتخب صوبائی حکومت سے جو توقعات وابستہ کر رکھی ہیں اس پر پورا اترنے کے لئے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائے جائیں گے وزیر اعلٰی میر سرفراز بگٹی نے کہا کہ صدر مملکت آصف علی زرداری کی رہنمائی میں صوبائی حکومت صوبے سے پسماندگی کے خاتمے اور عوام کا معیار زندگی بلند کرنے کے لئے بھرپور اقدامات اٹھائے گی ، صدر مملکت کی زیر صدارت منعقد ہونے والے اجلاس میں وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی، وزیر داخلہ بلوچستان میر ضیاء لانگو، گوادر سے منتخب رکن قومی اسمبلی ملک شاہ گورگیج، رکن صوبائی اسمبلی مولانا ہدایت الرحمٰن، ایڈیشنل چیف سیکرٹری داخلہ زاہد سلیم، انسپکٹر جنرل پولیس بلوچستان عبدالخالق شیخ سمیت اعلٰی حکام نے شرکت کی