پنجاب ہائیرایجوکیشن کمیشن اور سنٹر فار پیس اینڈ سیکولر سٹڈیز کے اشتراک سے دوسری وائس چانسلرز سوک ایجوکیشن کانفرنس اختتام پزیر ہوگئی،


وائس چانسلرز کانفرنس کی اختتامی تقریب میں پنجاب ہائرایجوکیشن کمیشن اور سندھ ہائیر ایجوکیشن کمیشن کے درمیان ایم او یو کی تقریب میں چیئرمین پنجاب ایچ ای سی ڈاکٹر شاہد منیر اور چیئرمین سندھ ایچ ای سی ڈاکٹر طارق رفیع دستاویز کا تبادلہ کررہے ہیں
=================

لاہور (جنرل رپورٹر ) پنجاب ہائیرایجوکیشن کمیشن اور سنٹر فار پیس اینڈ سیکولر سٹڈیز کے اشتراک سے دوسری وائس چانسلرز سوک ایجوکیشن کانفرنس اختتام پزیر ہوگئی، جس میں پنجاب کی 30 یونیورسٹیز کے وائس چانسلرز نے شرکت کی ۔کانفرنس کے آخری روز پنجاب ہائرایجوکیشن کمیشن اور سندھ ہائیر ایجوکیشن کمیشن کے درمیان مفاہمت کی یاد داشت پر دستخط کی تقریب بھی منعقد ہوئی، چیئرمین پنجاب ایچ ای سی ڈاکٹر شاہد منیر اور چیئرمین سندھ ایچ ای سی ڈاکٹر طارق رفیع نے دستخط کیے ۔اس مفاہمت نامے کا مقصد دونوں صوبائی کمیشنز کی اعلیٰ تعلیم کے فروغ کے لیے کام کرنے اور اداروں کی گڈ گورننس اور نظم و نسق کے لیے دو طرفہ تعاون ، اداروں کے معیار میں اضافہ ، اداروں اور صنعتوں کے درمیان روابط پیدا کرنا ہے۔ پنجاب اور سندھ میں سرکاری اور نجی شعبے میں ہائر ایجوکیشن انسٹی ٹیوٹیشنز میں تحقیق اور ترقی میں معاونت کی جائے گی۔پنجاب اور سندھ میں اعلیٰ تعلیم کے اعلیٰ معیار کو برقرار رکھنے کے لیے اعلیٰ تعلیمی ادارو ں کی گڈ گورننس اور انتظام کو یقینی بنانے ،.دونوں صوبوں میں اساتذہ کے لیے تربیتی ورکشاپس کے انعقاد کالجز اوراعلی تعلیمی اداروں کے معیار کو بڑھانے کی کوشش کریں گے ۔ایسے تعلیمی اور تربیتی پروگراموں کے تعارف کی سہولت فراہم کی جائے گی جو مارکیٹ کی ضروریات کو پورا کرتے ہوں۔ انڈر گریجویٹ اور پوسٹ گریجویٹ طلباء کے لیے طلباء کے تبادلے کے پروگراموں میں تعاون کریں گے ۔یونیورسٹیوں میں باہمی تعاون کے ساتھ تحقیقی منصوبوں کی مدد کے لیے سہولت فراہم کریں گے ۔دونوں کمیشنز کی ٹیمیں پنجاب اور سندھ کی یونیورسٹیوں کے دورے کریں گی ۔کانفرنس کے اختتامی سیشن میں ڈاکٹر یعقوب بنگش نے کانفرنس کا9 نکاتی اعلامیہ جاری کیا جس میں کہا گیا کہ ہم یونیورسٹی کے مشن اور مقصد میں شہری تعلیم اور اچھی اور فعال شہریت کو شامل کرنے ، والدین اور سابق طلباء کو شہری تعلیم پر مسلسل بات چیت کرنے کے لیے مشغول کرنے ،اپنی یونیورسٹیوں سے شہری مسائل کو فعال طور پر حل کرنے کا عہد کرتے ہیں ۔ اپنی یونیورسٹیوں کے مسائل کے حل کو فعال طریقے سے حل کریں گے شہری مصروفیت کو گریجویشن کی ضرورت بنائیں گے کریڈٹ یانان کریڈٹ کلاسز کااہتمام کریں گے ۔اپنی یونیورسٹیوں میں ہر ہفتے 1 گھنٹہ مختص کرنے کا عہد کریں گے جہاں کلاسز نہیں ہوں گی، صرف مقررین شہری اہمیت کے سوالات کو حل کریں گے۔ ہم تمام شعبوں میں شہری تعلیم کے عناصر کو شامل کرنے کے لیے اپنے نصاب میں بتدریج نظر ثانی کریں گے۔ ہم اپنی یونیورسٹیوں میں شہری ذمہ داریوں کا احساس دلانے کے لیے نصابی وغیر نصابی سرگرمیو ں کو فروغ دیں گے۔طلباء کو فیصلہ سازی میں شامل کریں گے، ان کے اعتماد کو فروغ دیں گےطلباء کی سوسائٹیوں کو شہری مصروفیت کی قیادت کرنے کے لیے بااختیار بنائیں گے۔ مقامی کمیونٹیز تک پہنچیں گے اور شہری اور شہریت کی ترقی کے لیے ان کے ساتھ براہ راست مشغول ہوں گے۔اچھا شہری بنانے کے لیے سوک ایجوکیشن پہلی ترجیح ہونی چاہیے ۔کانفرنس کے اختتامی سیشن کے مہمان خصوصی سندھ ایچ ای سی کے چیئرمین ڈاکٹر طارق رفیع اور پی ایچ ا ی سی کے چیئرمین ڈاکٹرشاہد منیر نے شرکا میں شیلڈز اور سرٹفیکیٹ تقسیم کیے ۔کانفرنس کی اختتامی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر طارق رفیع نے پنجاب ایچ ای سی کی طرف سے صوبے میں اعلی تعلیم کے فروغ کے لیے اٹھائے اقدامات کی تعریف کی اورچیئرمین ڈاکٹر شاہد منیر کے ویژن کو سراہا ا ن کا کہنا تھا کہ ہمیں ایک دوسرے کے تجربات سے سیکھنا چاہیے ۔دوسرے روز مختلف مکالماتی سیشن ہو ئے ۔ جن میں سپیشل سیکرٹری ایچ ای ڈی مس صائمہ سعید، فیض فاونڈیشن کی منزہ ہاشمی ، مسٹر پیٹر جیکب، ڈاکٹر ظفر اقبال قریشی ، پروفیسر ڈاکٹر شہریار صدر کینسر کئیر ہاسپٹل ، مس ثریا انور،ڈاکٹر تیمور اور ڈاکٹر یعقوب بنگش نے بھی خطاب کیا ۔اختتامی تقریب میں سعید دیب ، ڈاکٹر منصور بلوچ، ڈاکٹر تنویرقاسم.ڈاکٹر آصف منیر اور راو نعمان نے بھی شرکت کی ۔