مہاراجہ رنجیت سنگھ کی برسی کی تقریبات میں شرکت کے لیے بھارت سے سکھ یاتریوں کی آمد
صوبائی وزیر/ پردھان پاکستان سکھ گوردوارہ پربندھک کمیٹی رمیش سنگھ اروڑہ نے دیگر کے ہمراہ استقبال کیا
لاہور 21 جون::مہاراجہ رنجیت سنگھ کی برسی کی تقریبات میں شرکت کے لیے بھارت سے سکھ یاتریوں کی بڑی تعداد واہگہ بارڈر کے راستے پاکستان پہنچ گئی جدھر صوبائی وزیر/ پردھان پاکستان سکھ گوردوارہ پربندھک کمیٹی رمیش سنگھ اروڑہ مہمانوں کو پھولوں کے گلدستے پیش کرتے ہوئے خوش آمدید کہا پاکستان پہنچنے پر سکھ یاتریوں نے انتہائی خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان گورو کی دھرتی یہاں پر آنا ہماری خوش قسمتی ہے ۔سردار رمیش سنگھ اروڑا نے میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ متروکہ وقف املاک بورڈ کی طرف سے بھارت سمیت دنیا بھر سے آنے والے یاتریوں کی مہمان نواز ی کے تمام تر انتظامات بہترین طریقہ سے انجام دیے گئے ہیں اور مہمانو ں کو رہائش سیکورٹی میڈیکل اور سفری سہولیات سمیت تمام دیگر انتظامی سہولیات فراہم کی جارہی ہیں ۔ یہ دھرتی اقلیتوں کے لیے جنت کا روپ ہے ۔مہاراجہ رنجیت سنگھ کی سمادھی کا مرمتی کام اور تزئین وآرائش کی جا رہی ہے ۔ایڈیشنل سیکرٹری شرائنز سیف اللہ کھوکھر نے مزید بتایا کہ یاتریوں کی سکیورٹی ٹرانسپورٹ اور میڈیکل کی سہولیات کے لیے
علاوہ بھی خصوصی انتظامات کیے گئے ہیں یاتریوں کو VIP بسو ں کے ذریعے سخت سیکورٹی کے حصار میں گورو دوارہ پنجہ صاحب حسن ابدال روانہ کیا گیا ہے جہاں وہ اپنی مذہبی رسومات ادا کریں گے۔واہگہ بادڈر پر ممبران PSGPC سردار ممپال سنگھ ، ستونت سنگھ ،ڈپٹی سیکرٹری عبداللہ اویس،ستونت کور کے علاو عاصم چوہدری ASO،محمد متینAPS۔محمد وقار و دیگر بورڈ افسران نے یاتریوں کا استقبال کیا ۔سکھ یاتری طے شدہ شیڈول کے مطابق گوردوارہ پنجہ صاحب حسن ابدال میں ایک دن قیام کے بعد23جون کو حسن ابدال سے ننکانہ صاحب آئیں گے جہاں پر گورو دوارہ جنم استھان میں قیام کے دوران 24جون کو گوردوارہ سچا سودا فاروق آباد جائیں گے اور واپس جنم استھان ننکانہ میں قیام کریں گے۔یاتری25جون کو ننکانہ صاحب سے گوردوارہ کرتار پور صاحب ناروال جائیں گےجہاں ایک دن قیام کے بعد27جون کوگوردوارہ روہڑی صاحب ایمن آباد کی یاترا کرتے ہوئے لاہور آئیں گے ۔مہاراجہ رنجیت سنگھ برسی کی مرکزی تقریب29جون کو گوردوراہ ڈیرہ صاحب لاہور میں منعقد ہو گی۔