جیکب آباد: رپورٽ ايم ڈی عمرانی ۔
جیکب آباد سے دو ہفتے قبل اغوا ہونے والے مغوی کی عدم بازیابی کے خلاف ورثہ اور شہریوں کا احتجاجی مظاہرہ اور دھرنا۔ تفصیلات کے مطابق جیکب آباد کے قریب گاؤں پیارو کھوسو سے دو ہفتہ قبل اغوا ہونے والے کھوسہ برادری کی معزز شخصیت بہرام خان کھوسو کی عدم بازیابی کے خلاف ورثہ اور شہریوں کی جانب سے ٹھل شہر میں احتجاجی مظاہرہ کرکے دھرنا دیا گیا، اس موقع پر امجد کھوسو، سروان سندھی اور وسیم قریشی نے کہا کہ دو ہفتے قبل بہرام خان کھوسو کو اس کی بیٹھک سے اغوا کیا گیا لیکن پولیس کی نااہلی کے باعث اب تک مغوی بازیاب نہیں ہوسکا ہے انہوں نے مطالبہ کیا کہ فلفور مغوی کو بازیاب کرایا جائے بصورت دیگر شدید احتجاج کیا جائے گا۔
جیکب آباد: رپورٹ ایم ڈی عمرانی ۔
جیکب آباد میں معصوم بچی کرنٹ لگنے سے فوت۔ تفصیلات کے مطابق جیکب آباد کے صدر تھانہ کی حدود جان محمد ٹالانی کالونی میں بجلی کی تار سے کرنٹ لگنے کے باعث خان محمد لغاری کی 6 سالہ معصوم بچی صائمہ فوت ہوگئی، ورثہ بچی کو سول اسپتال لے گئے جہاں ڈاکٹر نے بچی کے فوت ہونے کی تصدیق کی، علاقہ مکینوں کے مطابق بچی گلی میں کھیل رہی تھی کہ لٹکتی تار سے بچی کو کرنٹ لگ گیا معصوم بچی کی لاش گھر پہنچنے پر کہرام مچ گیا اور والدہ کو بے ہوشی کے دورے پڑنے لگے۔
جیکب آباد:رپورٹ ایم ڈی عمرانی ۔
جمعیت علماء اسلام کے مرکزی ڈپٹی ناظم انتخابات علامہ ناصر محمود سومرو نے کہا ہے کہ جب تک ہمارا ملک امریکہ اور آئی ایم اے کے پاس جکڑا رہے گاتب تک ملک اور عوام خوشحال نہیں ہوسکتے اور غلامی کی زندگی گذارتے رہیں گے ان خیالات کا اظہار انہوں نے گلشن شہید میں جے یو آئی کے ضلعی امیر ڈاکٹر اے جی انصاری کی قیادت میں ملاقات کرنے والے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ بجٹ 76 سالوں کی ریپلیکا ہے یہ بجٹ عوام کو کچلنے اور سرمایہ داروں کیلئے مزے لوٹنے کا بجٹ ہے جب تک عوام کی فلاح و بہبود کے لیے اقدامات نہیں کئے جاتے تب تک ملک کے مزدور کسان اور محنت کش کی زندگی بہتر نہیں ہوسکتی۔
جیکب آباد: رپورٹ ایم ڈی عمرانی ۔
جیکب آباد میں امن و امان کی بگڑتی صورتحال کے خلاف وکلاء کا احتجاج۔ تفصیلات کے مطابق جیکب آباد میں امن و امان کی بگڑتی ہوئی صورتحال کے خلاف ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن کی جانب سے وکلاء برادری نے بار آفیس کے احاطے میں احمد نواز پیچوہو، مظفر رند، جی ایم سومرو کی قیادت میں احتجاج کیا، اس موقع ہر وکلاء رہنماؤں نے کہا کہ شہر میں بدامنی کی آگ تیزی سے بھڑک اٹھی ہے پولیس نے شہریوں کو ڈاکوؤں کے رحم و کرم پر چھوڑ دیا ہے وکلاء برادری کا کہنا ہے کہ گزشتہ روز وکیل جی ایم سومرو کو مسلح ڈاکوؤں نے یرغمال بنایا اور نقدی سمیت دیگر قیمتی سامان لوٹ کر فرار ہوگئے رہزنی کی واردات کی شکایت سٹی پولیس کو دی لیکن پولیس کی جانب سے کوئی تدارک نہیں کیا گیا انہوں نے امن و امان کی بحالی اور شہریوں کو تحفظ فراہم کرنے کا مطالبہ کیا۔