جراٸم کے مکمل خاتمے کے لیے عوام پولیس کے ساتھ تعاون کرے ۔ ایس ایس پی جعفر آباد کی صحافیوں کے وفد سے ملاقات۔

جراٸم کے مکمل خاتمے کے لیے عوام پولیس کے ساتھ تعاون کرے ۔ ایس ایس پی جعفر آباد کی صحافیوں کے وفد سے ملاقات۔
رپورٹ محمد زیب بلوچ۔
ایس ایس پی جعفرآباد ملک عطاء الرحمن ترین نے کہا ہے کہ جعفرآباد پولیس محدود وساٸل اور کم نفری کے باوجود بھی عوام کے جان و مال کے تحفظ کے لیے کوشاں ہے، جراٸم پیشہ افراد کی بیخ کنی کے لیے دستیاب وساٸل بروٸے کار لاتے ہوٸے اقدامات کر رہے ہیں، بارڈر ایریا ہونے کے باعث کٸی ایک چیلنجز کا سامنا ہے تاہم پولیس اپنی پیشہ ورانہ مہارت اور فراٸض کو بخوبی سرانجام دے رہی ہے،

ان خیالات کا اظہار انہوں نے پریس کلب کے عہدیداران سے ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوٸے، گزشتہ روز صدر پریس کلب دھنی بخش مگسی کی قیادت میں صحافیوں نے ایس ایس پی سے ملاقات کی اور انہیں عید مبارک دی، ملاقات میں نظام جتوٸی، زاہد بلوچ، شبیر عمرانی، لیاقت مستوٸی، دلشاد احمد کھوسہ، عاصم عمرانی، اکرم عمرانی، شاہد ابڑو، ساجد علی، نواز کھوسہ، شکل بگٹی، مصری بگٹی، عنایت حر، اسماعیل جکھرانی، گلزار وفا زیب اکرم سمیت ایس ایچ او خدا بخش بگٹی، سی آٸی اے انچارج مہربان مگسی و دیگر بھی موجود تھے، ایس ایس پی نے کہا کہ جعفرآباد پریس کلب نے ہمیشہ مثبت