جی سی یونیورسٹی فیصل آبادطلباء کی سفری سہولیات میں 3 بسوں کا اضافہ

یونیورسٹی کی ٹرانسپورٹ اور دیگر شعبہ جات کو جدید سہولیات فراہم کرنا اولین ترجیح ہے۔

وائس چانسلر ڈاکٹر ناصر امین گورنمنٹ کالج یونیورسٹی فیصل آباد کے طلباء و طالبات کو جدید سفری سہولیات مہیا کرنے کے لیے تین نئی بسیں موٹر ٹرانسپورٹ آفیسر پروفیسر ڈاکٹر محمد ابرہیم کے حوالے کی گئی ہیں۔ تین بسوں کے اضافے کے ساتھ میں کیمپس میں بسوں کی مجموعی تعداد 13 ہو گئی ہے، بسیں یونیورسٹی کے مین کیمپس سے نیو کیمپس کے درمیان طلباء و طالبات کو پک اینڈ ڈراپ کے لیے چلائی جائیں گی۔ طلباء ہمارا روشن مستقبل ہیں ان کو جدید تدریسی اور آرام دہ سفری سہولیات مہیا کرنے کے لیے خاطر خواہ اقدامات اٹھائے جا رہے ہیں ان خیالات کا اظہار وائس چانسلر گورنمنٹ کالج یونیورسٹی فیصل آباد پروفیسر ڈاکٹر ناصر امین نے بسوں کی افتتاحی تقریب میں کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ مین کیمپس جدید تدریسی اور سفری سہولیات سے آراستہ کر رہے ہیں، ملکی اور بین الااقوامی سطح پر یونیورسٹی کو ملنے والی پزیرائی اس بات کا ثبوت ہے کہ ہم ایک درست سمت میں رواں ہیں۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ چنیوٹ سب کیمپس میں بھی 3 بسیں فراہم