جی سی یونیورسٹی لاہور کے ملازمین میں عمرہ پیکجز کی تقسیم یونیورسٹی مسجد میں قرعہ اندازی کا انعقاد


جی سی یونیورسٹی لاہور کے ملازمین میں عمرہ پیکجز کی تقسیم

یونیورسٹی مسجد میں قرعہ اندازی کا انعقاد

وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر شازیہ بشیر نے ناموں کی قرعہ اندازی کی

قرعہ اندازی میں تین گزٹڈ اور تین نان گزٹڈ ملازمین کے ناموں کا اعلان کیا گیا

نان گزٹڈ سٹاف میں سکیورٹی گارڈ جاوید حسین، لائبریری سٹاف محمد ذوالفقار اور لیبارٹری اسسٹنٹ فراصت علی شامل ہیں

گزٹڈ سٹاف میں اسٹنٹ پروفیسر صباء رحیم ، ایڈیشنل رجسٹرار طاہر بشیر اور لیکچرر عمر سردار شامل ہیں

وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر شازیہ بشیر کا کہنا تھا کہ عمرہ پیکجز بینوولنٹ فنڈ سے دیئے گئے

بینوولنٹ فنڈ تمام ملازمین کا اجتماعی فنڈ ہے

وائس چانسلر کی عمرہ پیکج حاصل کرنے والے سٹاف کو مبارکباد