صوبائی وزیر توانائی سندھ سیدناصرحسین شاہ سے شنگھائی پاور کے وفد کی ملاقات ہوئی

صوبائی وزیر توانائی سندھ سیدناصرحسین شاہ سے شنگھائی پاور کے وفد کی ملاقات ہوئی

سندھ تھر کول بلاک ون میں پاور جنریشن منصوبے پر بات تفصیلی چیت ہوئی۔ وفد میں مینگ ڈھونگائی (CEO)، مسٹر جین (CEO- SSRC) شامل تھے۔ سیکریٹری توانائی کاظم جتوئی سمیت دیگر افسران بھی موجود تھے۔ سیدناصرحسین شاہ نے منصوبے میں حائل رکاوٹوں کو فوری دور کرنے اور مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی۔ صوبائی وزیر کا کہنا تھا کہ منصوبے میں سندھ حکومت مکمل تعاون کرے گی اور ہر قسم کی رکاوٹ کو دور کرے گی تاکہ منصوبے کو جلد مکمل کیا جاسکے۔ منصوبے کے پہلے فیز کی تکمیل سے توانائی کے شعبے میں 1320 میگاواٹ پہلے فیز میں نیشنل گرڈ میں شامل ہوگا۔ یہ منصوبہ 2300 میگاواٹ کا ہے۔ صوبائی وزیر نے وفد کو سختی سے ہدایت دی کہ مقامی افراد کا خاص خیال رکھا جائے اور انکو مکمل سہولیات فراہم کی جائیں۔ سیدناصرحسین شاہ کا مذید کہنا تھا کہ تھر کول منصوبہ سندھ سمیت پورے پاکستان کے لئے نہایت اہمیت کا حامل ہے۔ چیئرمین بلاول بھٹو ذرداری کے وژن کے مطابق سندھ حکومت عوامی فلاح و بہبود کے منصوبوں پر خصوصی توجہ دے رہی ہے۔ سندھ میں سولرائزیشن ہو یا توانائی کے منصوبے بلاول بھٹو ذرداری کی ہدایات پر تمام شعبوں میں تیزی سے کام ہورہا ہے۔

===============

سولر پینل پر ٹیکس کی تجویز پر وزیرتوانائی ناصر شاہ کا رد عمل؛

کچھ عناصر وفاقی حکومت کو تجویز دے رہے ہیں کہ سولر پینل پر بھی ٹیکس نافذ کیاجائے؛

ملک میں بجلی نہ صرف بہت مہنگی ہے بلکہ بہت سارے علاقوں تک اس کی رسائی نہیں ؛ناصر شاہ

عوام پہلے سے ہی مہنگائی کے بوجھ بالخصوص بجلی کے بلوں سے شدید پریشان ہیں؛ ناصر شاہ

ملک بھر خصوصی طور پر سندھ میں لوڈ شیڈنگ نے عوام کو شدید مشکلات سے دوچار کیاہے؛ ناصر شاہ

ان حالات میں عوام اگرسولر پینل لگا کر اپنے گھروں کو روشن کررہے ہیں تو اُن کی مدد کی جائے؛ ناصر شاہ

اگر سولر پینل پر بھی ٹیکس لگائی گئی تو غریب عوام مزید مہنگائی کے بوجھ تلے دب جائیں گے؛ ناصر شاہ

ناصر شاہ نے وزیراعظم سے درخواست کی کہ سولر پینل پر ٹیکس نہ لگایا جائے ؛ناصر شاہ

ناصر شاہ نے وفاقی حکومت سے درخواست کی کہ سولر پینل کی خریداری میں عوام کو چھوٹے بڑے پیکیجز دیئے جائیں؛

حکومت سندھ سولر پارک قائم کرکے صوبے میں سستی بجلی پیدا کرکے بجلی بحران پر قابو پانا چاہتی ہے؛ ناصر شاہ

ہم چاہتے ہیں کہ شدید گرمیوں میں وفاقی حکومت نہ صرف بجلی کی قیمتوں میں کمی کرے بلکہ سولر پینل کے پیکجز بھی دے؛ناصر شاہ