طلبہ و طالبات اپنی زندگی کا کوئی بھی روشن مقصد سامنے رکھیں جسے حاصل کرنے کے لیے کسی رکاوٹ یا مشکل کو خاطر میں نہ لائیں

لیاقت پور (وحید رشدی) اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور سب کیمپس لیاقت پور کے ڈائریکٹر ڈاکٹر محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ طلبہ و طالبات اپنی زندگی کا کوئی بھی روشن مقصد سامنے رکھیں جسے حاصل کرنے کے لیے کسی رکاوٹ یا مشکل کو خاطر میں نہ لائیں والدین کی خواہشات اور اساتذہ کی توقعات پوری کرنے کے لیئے تن من دھن کی بازی لگا دیں مقامی مارکی میں یونیورسٹی سب کیمپس لیاقت پور کے پہلے سالانہ ظہرانہ کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بغیر مقصد انسان محض ایک جانور ہے ہمیں بطور اشرف المخلوقات اپنی ذاتی کامیابی اور سماجی ترقی کے لیئے قائدانہ کردار ادا کرنا ہوگا انہوں نے کہا کہ ہر شخص خاص طور پر طلبہ و طلبہ طالبات خود احتسابی کے عمل کو یقینی بنائیں اور روزانہ کی بنیاد پر تمام امور سرانجام دینے کے بعد کچھ لمحات نکال کر سوچیں کہ انہوں نے اپنا کتنا وقت ضائع کر دیا ایمانداری اور حب الوطنی سٹوڈنٹس کی گھٹی میں شامل ہونی چاہیئے انہوں نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے طلبہ طالبات اور سٹاف کو مبارکباد دی اور کہا کہ ہم نصابی سرگرمیوں کا انعقاد تواتر سے کیا جاتا رہے گا تقریب کے دوران مختلف شعبوں کے طلبہ و طالبات نے خاکے، ٹیبلوز، ترانے اور نغمے پیش کر کے خوب داد حاصل کی تقریب میں طلبہ و طالبات اور سٹاف نے شرکت کی