سی أئی اے کا پولیس اہلکار کے گھر پر کامیاب چھاپہ بڑی مقدار میں منشیات مضر صحت گٹکا برأمد اہلکار طارق کالا گرفتار دو ساتھی فرار ہونے میں کامیاب ہو گۓ


میرپورخاص رپورٹتحسین احمدخان ~
سی أئی اے کا پولیس اہلکار کے گھر پر کامیاب چھاپہ بڑی مقدار میں منشیات مضر صحت گٹکا برأمد اہلکار طارق کالا گرفتار دو ساتھی فرار ہونے میں کامیاب ہو گۓ،منشیات فروش پولیس اہلکار طارق کالا ہمیشہ اپنی ڈیوٹی اعلی افسران ڈی ایس پیز کے ساتھ لگواتا تھا جہاں سے اسے ریلیف ملتا تھا اور یہ پولیس کی انکھوں میں دھول جھونک کر منشیات کا کام کرتا تھا،مقدمہ درج تفصیلات کے مطابق میرپورخاص پولیس نے احتساب کا عمل شروع کردیا زرائع کے مطابق انٹیلیجنس بیس اطلاع پر انچارج سی آئی اے پولیس عنایت علی زرداری کی سربراہی میں پولیس کی بھاری نفری کے ہمراہ بدنام زمانہ پولیس اھلکار طارق کالا کے گھر نزد درگاھ مجید شاھ بابا کے قریب چھاپہ مار کر وہاں سے بڑی تعداد میں منشیات سفینہ گٹکا دیگر گٹکے کے برانڈ کے 12 کٹے جن میں 325 پیکٹ میں 35750 پڑیاں تھیں بر آمد کرلیے پولیس اھلکار طارق کالا گرفتار جب کہ ندیم جھنجی اور غلام مرتضی میمن فرار ہونے میں کامیاب ہوگۓ زرائع کے مطابق یہ گینگ کئی عرصے سے شہر میں منشیات کا کام کر رہے تھے زرائع کے مطابق پولیس اہلکار طارق کالا ہمیشہ ڈی ایس پیز کے ساتھ اپنی ڈیوٹی لگواتا تھا جس کی وجہ سے اسے ریلیف ملتا تھا اور یہ افسران کی انکھوں میں دھول جھونک کر اپنا منشیات کا کاروبار جاری رکھے ہوئے تھا ملزمان کے خلاف مہران تھانے میں مقدمہ نمبر 22/2024 درج کرلیا گیا***