پاکستان پریس فاؤنڈیشن کی جانب سے میرپورخاص پریس کلب میں صحافیوں کے تحفظ کے متعلق بنائے گئے قانون کے متعلق ایک روزہ آگاہی وتربیتی ورکشاپ کا انعقاد کیا گیا

.میرپورخاص.رپورٹ تحسین احمد خان~
پاکستان پریس فاؤنڈیشن کی جانب سے میرپورخاص پریس کلب میں صحافیوں کے تحفظ کے متعلق بنائے گئے قانون کے متعلق ایک روزہ آگاہی وتربیتی ورکشاپ کا انعقاد کیا گیا جس میں ڈگری شجاع آباد نوکوٹ میرپورخاص سندھڑی جھڈو اور ضلعے کی دیگر تحصیلوں کے صحافیوں نے شرکت کی ورکشاپ سے خطاب کرتے ہوئے مہمان خصوصی مئیر عبدالرؤف غوری ، ایس ایس پی میرپورخاص کیپٹن ریٹائرڈ اسد علی چودھری صدر پریس کلب نظیر پنہور، سندھ ہائی کورٹ سرکٹ بینچ میرپورخاص کے بار صدر علی حسن چانڈیو ، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرٹو پریم چند ، یو سی چئیرمین شفیق احمد خان ، سول سوسائٹی کے شہزادو ملک ، محمد بخش کپری ،پاکستان پریس فاؤنڈیشن کے لالا حسن ، شاہد خاصخیلی اور دیگر نے کہا کہ جہاں دیگر مسائل کے حل کے لیے حکومت کی جانب سے قوانین بنائے گئے ہیں وہاں صحافیوں کے تحفظ کا بل بھی قومی اسمبلی سے پاس کیا گیا ہے جبکہ صوبوں میں سب سے پہلے صوبہ سندھ نے 2021 میں پاس کیا ہے جس کے مطابق صحافیوں کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لیے متعلقہ اداروں کو عملدرآمد کروانے کے لیے پابند بنایا گیا ہے اور میڈیا مالکان کو بھی پابند کیا گیا ہے کہ وہ صحافیوں کے تحفظ کے لیے لائف انشورنس ، صحت کارڈ انشورنس ، مالی معاونت اور تنخواہیں فراہم کرنا ہیں . مقررین نے مزید کہا کہ میڈیا سماجی مسائل اور ان کے حل کے لیے ہمیشہ پسماندہ لوگوں کی آواز بن کر ایوانوں تک اپنی آواز پہنچاتا ہے اس لیے صحافی جو مشکل حالات میں بھی اپنی ذمہ داری کو احس طریقے سے سر انجام دیتے ہیں انہیں تخفظ فراہم کرنا ریاست کی اہم ذمہ داریوں میں شامل ہوتی ہے . مقررین نے مزید کہا کہ ہمارے ملک کے آئین کے مطابق ہر شہری کو تحفظ فراہم کرنا ریاست کی ذمہ داری ہے اور ملک میں بننے والے قانون اور ان پر عملدرآمد کروانے کی اشد ضرورت ہے جس سے تحفظ کو یقینی بنانے میں مدد مل سکے گی *.