پولیس نے موٹر سائیکل چوری میں ملوث بین الاضلاعی گروہ کو گرفتار کر لیا جن کے قبضے سے درجن سے زائد چوری شدہ موٹرسائیکل برامد کر لی گئی

میر پورخاص رپورٹ تحسین احمدخان~
پولیس نے موٹر سائیکل چوری میں ملوث بین الاضلاعی گروہ کو گرفتار کر لیا جن کے قبضے سے درجن سے زائد چوری شدہ موٹرسائیکل برامد کر لی گئی تفصیلات کے مطابق ایس ایس پی میرپورخاص کیپٹن ریٹائرڈ اسد علی چودھری کے سخت احکامات کی روشنی میں ڈی ایس پی ڈگری میر آفتاب ٹالپر کی سربراہی میں ایس ایچ او ٹنڈو جان محمد انسپکٹر آفتاب رند ایس ایچ او جھڈو انسپکٹر شاہنواز خاصخیلی اور ایس ایچ او نوکوٹ انسپکٹر اسلم جمالی نے مشترکہ کاروائی کرتے ہوئے موٹر سائیکل چوری میں ملوث بین الضلاع گروہ کے سرغنہ کو اس کو کارندوں سمیت گرفتار کر لیا ، ابتدائی طور پر میرپورخاص پولیس نے (14) موٹر سائیکلز برآمد کر لی ہیں اور ملزمان کے خلاف مقدمہ کا اندراج کر لیا گیا ہے گرفتار ملزمان چوری اور پولیس کے ساتھ مقابلے کے مقدمات میں بھی شامل ہیں ملزمان مختلف اضلاع سے تعلق رکھتے ہیں یہ خصوصًا بلخصوص ڈگری، جھڈو اور ٹنڈوجان محمد سے موٹرسائیکل چوری کرنے میں ملوث تھے البتہ ان سے مزید تحقیقات جاری ہےایس ایس پی میرپورخاص کیپٹن ریٹائرڈ اسد علی چوہدری نے اس اہم کاروائی پر DSP ڈگری، اور کاروائی میں شامل تمام ایس ایچ اوز کو شاباشی دیتے ہوئے کہا کہ انہوں نے جان فشانی کے ساتھ گروہ کو بے نقاب کیا اور ان سے موٹرسائیکلز برآمد کیں میں تمام دوسرے آفیسرز سے بھی اس بات کی توقع رکھتا ہوں وہ اسی طریقے سے بہتر کاروائی کر کے جرائم کا خاتمہ کریں گے***