تین مختلف حادثات اور واقعات میں ایک بچے سمیت چار افراد جاں بحق ہو گئے، تیز رفتار کار سوار نے پانچ سالہ بچے کو ٹکر مار فرار ہونے کوشش میں کا نہر میں جا گری اور ڈرائیور فرار ہو گیا،

میرپورخاص رپورٹ تحسین احمدخان ~
تین مختلف حادثات اور واقعات میں ایک بچے سمیت چار افراد جاں بحق ہو گئے، تیز رفتار کار سوار نے پانچ سالہ بچے کو ٹکر مار فرار ہونے کوشش میں کا نہر میں جا گری اور ڈرائیور فرار ہو گیا، دو موٹرسائیکلیں ٹکرانے کے نتیجے میں دو افراد جاں بحق ہو گئے، ایک شخص نے گلے میں پھندا لگا کر زندگی کا خاتمہ کر لیا تفصیلات کے مطابق میرپورخاص کے تعلقہ ڈگری میں فرینڈز گارڈن کے قریب دو موٹرسائیکل سوار آمنے سامنے سے آپس میں ٹکرا کر شدید زخمی ہو گئے جنہیں علاج کیلئے سول اسپتال منتقل کیا جا رہا تھا کہ وہ راستے میں ہی دم توڑ گئے مرنے والوں کی شناخت عثمان اور غلام محمد کے ناموں سے ہوئی ہے، میرپورخاص کے علاقے جرواری شاخ کے قریب واقع رائشی علاقے بسم اللہ ٹاون میں ایک نامعلوم تیز رفتار کار نمبر BEM.253 سوار نے پانچ سالہ معاذ کو کچل دیا جس سے وہ موقع پر ہی دم توڑ گیا حادثے کے بعد کار سوار نے فرار ہونے کی کوشش کی اور تیز رفتاری میں کار جرواری شاخ میں جا گری اور ڈرائیور کار کو نہر میں ہی چھوڑ کر فرار ہو گیا پولیس نے ملزم کی تلاش شروع کر دی ہے، میرپورخاص کے قریبی گوٹھ دیھ 174 میں نوجوان رمیش کولھی نے نامعلوم وجوہات کی بنا پر گلے میں پھندا ڈال کر زندگی کا خاتمہ کر لیا اطلاع پر پولیس نے موقع پر پہنچ کر نعش کو پھندے سے اتروا کر پوسٹ مارٹم کیلئے سول اسپتال منتقل کر دیا جہاں پوسٹ مارٹم کے بعد نعش ورثا کے حوالے کر دی گئی۔*