ہماری ٹرانسپورٹ کے تمام کاغذات بمعہ روٹ پرمٹ مکمل ہیں اس کے باوجود بس ٹرمینل پر قابض مافیا ہماری پبلک ٹرانسپورٹ کو نہیں چلنے دیا جا رہا ہے


میرپورخاص رپورٹتحسین احمدخان ~
ٹرانسپورٹ کمپنی کے منیجر فہیم رند نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے بتایا کہ ہماری ٹرانسپورٹ کے تمام کاغذات بمعہ روٹ پرمٹ مکمل ہیں اس کے باوجود بس ٹرمینل پر قابض مافیا ہماری پبلک ٹرانسپورٹ کو نہیں چلنے دیا جا رہا ہے اور نہ ہی ضلعی انتظامیہ ہماری بات سننے اور داد رسی کرنے کو تیار نہیں ہے انھوں نے مذید بتایا کہ میرپورخاص سے مختلف شہروں کے درمیان پبلک ٹرانسپورٹ کی 20 گاڑیاں چلتی ہیں ہم کراچی علاج کیلئے جانے والے بیمار افراد سے کرایہ تک نہیں لیتے اور ہمارے پاس محکمہ ٹرانسپوٹ کا روٹ پرمٹ، گاڑیوں کے اوقات کار سمیت تمام کاغذات مکمل ہیں اس کے باوجود بس ٹرمینل پر قبضہ مافیا جو ایک گاڑی سے تین ہزار روپے بھتہ کر رہے ہیں وہ ہماری گاڑیوں کو چلنے نہیں دے رہے ہیں جس کی وجہ سے ہماری کمپنی سے وابسطہ درجنوں افراد کے گھروں میں فاقہ کشی کی صورتحال ہے ہم نے پولیس، ضلعی انتظامیہ سمیت ریجنل ٹرانسپورٹ اتھارٹی میں درخواستیں جمع کروا رکھی ہیں لیکن ہماری کوئی داد رسی نہیں ہو رہی ہے انھوں چیف جسٹس آف پاکستان، چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ، وزیراعلیٰ سندھ، وزیر ٹرانسپورٹ سمیت اعلیٰ حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ ہماری جان بھتہ مافیا سے جان چھڑائی جائے دیگر صورت میں ہم احتجاج اور خودسوزی پر مجبور ہوں گے۔*