ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کو وزیرِ اعظم ہاؤس میں گارڈ آف آنر پیش

ایرانی صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی کو وزیرِ اعظم ہاؤس اسلام آباد پہنچنے پر گارڈ آف آنر پیش کیا گیا۔

اس سے قبل یرانی صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی وزیرِ اعظم ہاؤس اسلام آباد پہنچے تو وزیرِ اعظم شہباز شریف نے ان کا استقبال کیا۔

وزیرِ اعظم شہباز شریف نے ایرانی وفد کے اراکین سے مصافحہ کیا اور ان کی خیریت دریافت کی۔

اس موقع پر دونوں ممالک کے ترانے بجائے گئے، جس کے بعد ایرانی صدر کے اعزاز میں گارڈ آف آنر پیش کیا گیا۔

ایرانی صدر نے وفاقی کابینہ کے اراکین سے ملاقات کی اور وزیرِ اعظم ہاؤس کے مختلف حصوں کا معائنہ کیا۔

ایرانی صدر ابراہیم رئیسی وفد کے ہمراہ آج وزیرِ اعظم ہاؤس میں اپنے اعزاز میں دیے گئے ظہرانے میں بھی شرکت کریں گے۔

ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کو وزیرِ اعظم ہاؤس میں گارڈ آف آنر پیش
ایرانی صدر ابراہیم رئیسی پاکستان پہنچ گئے
اس سے پہلے آج صبح ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی 3 روزہ سرکاری دورے پر پاکستان پہنچے، ان کی اہلیہ، ایرانی وزیرِ خارجہ، کابینہ ارکان، اعلیٰ حکام اور تاجر بھی ان کے ہمراہ ہیں۔

اسلام آباد میں ایئر پورٹ پر ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کا وفاقی وزیر ریاض پیرزادہ نے استقبال کیا۔

ایرانی صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی سے صدر آصف علی زرداری، وزیرِ اعظم شہباز شریف، سربراہ پاک فوج جنرل عاصم منیر سمیت دیگر حکام سے ملاقاتیں شیڈولڈ ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ صدرِ مملکت آصف علی زرداری آج ایرانی صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی کے اعزاز میں عشائیہ دیں گے۔

‎ایرانی صدر لاہور اور کراچی کا دورہ بھی کریں گے۔

معزز مہمان کی آمد پر کراچی میں 23 اپریل کو عام تعطیل کا اعلان کیا گیا ہے۔

کمشنر کراچی کا 23 اپریل کو عام تعطیل کا اعلان

ترجمان دفترِ خارجہ کے مطابق ‎ملاقاتوں میں پاک ایران تعلقات مزید مضبوط بنانے، تجارت، توانائی، زراعت، عوام سے عوام کے باہمی رابطوں اور دہشت گردی کے مشترکہ خطرے سے نمٹنے کے لیے دو طرفہ تعاون پر بات چیت ہو گی۔

ترجمان دفترِ خارجہ کا کہنا ہے کہ ایرانی صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی کا دورہ دو طرفہ تعلقات کو مزید مستحکم کرنے کا اہم موقع فراہم کرے گا۔

ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کے دورے کا ایجنڈا پاک ایران تعلقات کو ترجیح دینا ہے۔

ایرانی صدر کے ہمراہ آیا ہوا وفد تجارت اور توانائی سے متعلق مفاہمتی یاداشتوں پردستخط کرے گا ۔

نئی حکومت آنے کے بعد کسی بھی سربراہِ مملکت کا پاکستان کا یہ پہلا دورہ ہے۔
====================

ایران کے صدر ڈاکٹر سید ابراہیم رئیسی 3روزہ دورے پر پاکستان پہنچ گئے: نور خان ائیربیس پر ایرانی صدر سید ابراہیم رئیسی کا استقبال
ایران کے صدر ڈاکٹر سید ابراہیم رئیسی تین روزہ سرکاری دورے پر پاکستان پہنچ گئے۔۔۔نور خان ائیربیس پر وفاقی وزیر میاں ریاض حسین پیرزادہ کی جانب سے ایرانی صدر کا استقبال۔۔۔ایرانی صدر پاکستانی قیادت سے دو طرفہ تعلقات، علاقائی اور عالمی امور پر بات چیت کریں گے۔