میرپورخاص میں بھی پیپلز بس سروس ہفتہ 20 اپریل سے شروع کی جارہی ہے ابتدائی طور پر 6 بسیں میرپورخاص پہنچادی گئی ہیں


میرپورخاص رپورٹ تحسین احمدخان~
میرپورخاص میں بھی پیپلز بس سروس ہفتہ 20 اپریل سے شروع کی جارہی ہے ابتدائی طور پر 6 بسیں میرپورخاص پہنچادی گئی ہیں تفصیلات کے مطابق سندھ حکومت کی جانب سے میرپورخاس میں بھی پیپلز بس سروس شروع ہورہی ہے جس سے یہاں کے شہری بھی کراچی ،حیدرآباد،سکھر اور لاڑکانہ کی طرح پیپلز بس سروس سے فائدہ اٹھائیں گے ابتدائی طور پر 6 بسیں کراچی سے میرپورخاص پہنچ چکی ہیں میئر میونسپل کارپوریشن عبد الرئوف غوری بسوں کا جائزہ لینے فائر اسٹیشن پہنچے جہاں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ ہفتہ 20 اپریل کو صوبائی وزیر ٹرانسپورٹ شرجیل انعام میمن پیپلز بس سروس کا افتتاح کریں گے انہوں نے کہا کہ پیپلز بس سروس سے عوام کو بہترین سفری سہولیات ملیں گی اور میرپورخاص کے گرد و نواح کے عوام کو بھی اس سروس سے فائدہ پہنچے گا دوسری جانب میرپورخاص آنے والی پیپلز بسیں 14 میٹر طویل اور ان میں 30 نشستیں ہیں اور ایک بس میں تقریباً 20 سے زائد افراد کے کھڑے ہو کر سفر کرنے کی گنجائش ہے جبکہ مرد، خواتین اور معذور افراد کی الگ الگ نشستیں مخصوص ہیں بسوں کے سٹاپس اور روٹس کے حوالے سے بسوں کے اندر دی ہوئی سکرین پر معلومات دی جائیں گی پیپلز بس سروس کے شروع ہونے سے حکومت سندھ کے وعدے کی تکمیل ہوگی۔*