میرپورخاص ضلعے میں ڈیری فارم کا دودھ 175 روپے فی کلو جبکہ ریٹیلر دودھ کی قیمت 185 روپے فی کلو مقرر

میرپورخاص رپورٹ ےحسین اجمدخان~
ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر رشید مسعود خان نے دودھ کے نئے نرخ مقرر کر کے نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے ڈپٹی کمشنر میرپورخاص کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق میرپورخاص ضلعے میں ڈیری فارم کا دودھ 175 روپے فی کلو جبکہ ریٹیلر دودھ کی قیمت 185 روپے فی کلو مقرر کر دی ہے انہوں نے ضلعے کے اسسٹنٹ کمشنروں، مختیارکاروں اور محکمہ بیورو آف سپلائی اینڈ پرائسز کے افسران کو ہدایت کی ہے کہ مقررہ نرخ پر دودھ کی فروخت کو یقینی بنائیں نرخنامہ دودھ کی دکانوں پر نمایاں جگہ پر آویزاں کرنے کا پاپند کیا جائےاور خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے۔*