دنیا بھر کی طرح میرپوخاص میں یوم انہدام جنت البقیع منایا گیا،


میرپورخاص رپورٹ تحسین احمدخان~
دنیا بھر کی طرح میرپوخاص میں یوم انہدام جنت البقیع منایا گیا، تحریک نفاذ فقہ جعفریہ اور تحریک نفاذ فقہ جعفریہ سندھ صادقان کی جانب سے سربراہ تحریک نفاذ فقہ جعفریہ آغا سید حسن مقدسی اور قائد ملت جعفریہ آغا سید حامد علی شاہ موسوی النجفی تعلیمات کے روشنی میں مجلس عزاء منعقد کی گئی جس مولانا سید محمد شجاع نقوی نے خطاب کیا اور احتجاجی ماتمی ریلی نکالی گئی اور پریس کلب کے سامنے احتجاج کیا گیا تفصیلات کے مطابق سربراہ تحریک نفاذ فقہ جعفریہ علامہ سید حسین مقدسی اور آغا سید حامد علی موسوی کے مشن اور ان کی تعلیمات کی روشنی میں دنیا بھر کی طرح میرپورخاص میں بھی 8 شوال کو یوم سیاہ کے طور پر منانے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ پاکیزہ مزارات مقدسہ کی از سرنو تعمیرات تک پر امن ماتمی احتجاج جاری رہے گا میرپورخاص میں امام بارگاہ درگاہ مکھن شاہ سے پریس کلب تک الگ الگ نکالی جانے والی ماتمی احتجاج ریلیوں کی قیادت سندھ کے رہنما ڈاکٹر سید ثاقب کاظمی، ڈویژن کے عہدیداروں مرتضیٰ راجڑ، سید تصور رضا کاظمی، سید صغیر نقوی، ڈاکٹر زاہد حسین لغاری، محب جنجوعہ، سید احمد کاظمی، بابر خاصخیلی، تحریک نفاذ فقہ جعفریہ سندھ صادقان کے ڈویژنل صدر امام بخش لسکانی، آغا سید جعفر رضا کاظمی، آغا سید فیصل شاہ لکھیاری اور دیگر کر رہے تھے اس موقع پر ریلی کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کہا کہ ہم یوم انہدام جنت البقیع پر عالم اسلام کے تمام مسلمانوں کی خدمت میں تعزیت پیش کرتے ہیں کیا انہدام جنت البقیع کا مسئلہ کسی خاص گروہ سے مخصوص ہے کیا یہ صرف شیعوں سے مخصوص ہے یا ہر محب اہل ابیت علیہم السلام سے مربوط ہے بعض اسلامی دانشوروں کے بقول انہدام جنت البقیع کا مسئلہ بھی روز قدس کی طرح صرف شیعوں سے مخصوص نہیں بلکہ یہ عالم اسلام سے مربوط ہے السعود نے 1925 بمطابق 8 شوال 1344ھ میں مدینہ منورہ کا محاصرہ کرکے وہاں موجود قبرستان بقیع اور اس پر بنائے گئے مختلف روضوں کو مسمار کر دیا تھا ان بارگاہوں میں امام حسنؑ، امام سجادؑ، امام باقرؑ اور امام صادقؑ کے مزارات شامل ہیں اس کے علاوہ بعض اعداد وشمار کے مطابق ہزاروں صحابی اس مقدس زمین میں مدفون ہیں اس مناسبت سے شیعہ ہر سال 8 شوال کو یوم انہدام جنت البقیع کے نام سے سوگ مناتے ہیں شیعہ اس دن کی مناسبت سے مجالس اور عزاداری برگزار کرتے ہوئے اس واقعے کی مذمت اور مسمار شدہ مذہبی مقامات کی دوبارہ جلد تعمیر کا مطالبہ کرتے ہیں اس سے قبل امام بارگاہ درگاہ مکھن شاہ میں مجلس عزاء منعقد ہوئی جس سے مولانا سید محمد شجاع نقوی نے خطاب کی ریلی میں مومنین نے بڑی تعداد میں شرکت کی***