ڈی ایس پی وزیر شر اور محکمہ آبپاشی کے ملازم عرفان شر نے زمین کا حصہ اور ادھار لی گئی 3 لاکھ روپے واپس مانگنے پر ظلم کی انتہا کر دی ہے زمین اور رقم مانگنے دو روز قبل ڈی ایس پی وزیر شر کی ایما پر اسلم شر، اسماعیل اور عمران نے ہمارے نوجوان جان محمد شر کو کلہاڑیوں کے وار کر کے زخمی کر دیا

میرپورخاص رپورٹ تحسین احمد خان~
تعلقہ سندھڑی کے گوٹھ محمد علی شر کے رہائشی مسمات زلیخاں، خان محمد اور جان محمد نے پریس کلب میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ڈی ایس پی وزیر شر اور محکمہ آبپاشی کے ملازم عرفان شر نے زمین کا حصہ اور ادھار لی گئی 3 لاکھ روپے واپس مانگنے پر ظلم کی انتہا کر دی ہے زمین اور رقم مانگنے دو روز قبل ڈی ایس پی وزیر شر کی ایما پر اسلم شر، اسماعیل اور عمران نے ہمارے نوجوان جان محمد شر کو کلہاڑیوں کے وار کر کے زخمی کر دیا جسے سول اسپتال میں داخل کرایا گیا اور پولیس پیٹی بھائی ڈی ایس پی وزیر کے خلاف کاروائی کے بجائے ہمارے 5 افراد اللہ بخش، کریم بخش، امان اللہ، مولا بخش اور ساجد پر جھگڑے کا جھوٹا مقدمہ درج کیا ہے انھوں نے وزیراعلیٰ سندھ، آئی جی سندھ، ڈی آئی جی اور ایس ایس پی میرپورخاص سے اپیل کی ہے کہ ڈی ایس پی وزیر شر اور محکمہ آبپاشی کے ملازم عرفان شر کے ظلم و زیادتی سے بچایا جائے اور ان کے خلاف قانونی کارروائی کر کے ہمیں انصاف دلایا جائے بصورت دیگر سخت احتجاج کیا جائے گا۔*