خیبرپختونخوا اور بلوچستان میں بارشوں نے تباہی مچادی، سڑکیں بہہ گئیں، کئی شہر ڈوب گئے، 17 بچوں سمیت 42 جاں بحق


بلوچستان اور خیبرپختونخوا میں حالیہ بارش نے تباہی مچادی ہے، خیبرپختونخوا میں بارشوں میں مختلف حادثات کے دوران 33 لوگ اپنی جانیں گنوا بیٹھے، بلوچستان میں 9 اموات ریکارڈ کی گئیں۔

دوسری جانب بلوچستان میں سڑکیں تالاب بن گئیں، پانی گھروں میں داخل ہوگیا، ندی نالوں میں طغیانی کی صورت حال ہے اور متعدد رابطہ سڑکیں بہہ گئی ہیں۔

بارشوں کے باعث کوئٹہ، گوادر، چاغی، پسنی اور لسبیلہ سمیت متعدد شہروں میں نشیبی علاقے ڈوب گئے، چمن سمیت کئی علاقوں میں رابطہ سڑکیں بہہ جانے سے دیہاتوں اور شہروں کا زمینی رابطہ منقطع ہوگیا۔ سیلابی صورت حال کے باعث گوادر کا کراچی سے بھی زمینی رابطہ منقطع ہوگیا ہے، گوادر میں تیز ہواؤں کے ساتھ بارش کا سلسلہ پھر شروع ہوگیا۔

بلوچستان میں تیز ہواؤں سے گھروں پر لگے سولر پینل اڑ گئے، اس دوران نو کچے مکانات تباہ ہوئے جبکہ تینتیس گھروں کو جزوی نقصان پہنچا۔

سیلابی ریلے سے گیس پائپ لائن کو نقصان پہنچنے کے باعث زیارت کو گیس کی فراہمی معطل ہو گئی۔

بلوچستان میں بارش کے باعث درجہ حرارت گرنے سے سردی میں اضافہ ہوگیا ہے، زیارت میں درجہ حرارت 5 ڈگری اور کوئٹہ میں 11 ہوگیا ہے۔

کوئٹہ کو تفتان سے ملانے والی ریلوے لائن کئی علاقوں میں بہہ گئی جس کی مرمت تاحال شروع نہیں کی جاسکی۔

حالیہ بارشوں سے اب تک 9افراد جاں بحق ہوچکے ہیں۔

محکمہ موسمیات کے مطابق بارش کا سلسلہ جمعے تک جاری رہنے کا امکان ہے، اس دوران مزید طوفانی ہوائیں اور شدید بارشیں ہوسکتی ہیں۔ کراچی سمیت سندھ کے مختلف علاقوں میں بھی آج سے بارش کا امکان ہے۔

خیبرپختونخوا میں نقصانات
پرووونشل ڈیزاسٹر مینجمنٹ رپورٹ کے مطابق خیبرپختونخوا میں بارش سے مختلف حادثات میں 33 افراد جاں بحق ہوئے جبکہ 46 افراد زخمی ہوئے۔

پی ڈی ایم اے کے مطابق جاں بحق افراد میں 17 بچے، 8 مرد اور 8 خواتین بھی شامل ہیں، جبکہ زخمیوں میں 6 خواتین، 32 مرد اور 8 بچے شامل ہیں۔

رپورٹ کے مطابق مختلف اضلاع میں دیواریں اور چھتیں گرنے کے 1 ہزار 932 واقعات ہوئے، جس میں 1 ہزار 606 گھروں کو جزوی جبکہ 326 گھروں کو مکمل نقصان پہنچا۔

تیز بارشوں کے باعث یہ حادثات خیبر، دیر اپر و لوئر، چترال ، سوات، باجوڑ، شانگلہ، مانسہرہ، مہمند، مالاکنڈ، کرک، ٹانک، مردان، پشاور، چارسدہ، نوشہرہ، بونیر، ہنگو، بٹگرام، بنوں، وزیرستان، کوہاٹ، اورکزئی اور ڈی آئی خان میں ہوئے۔

پی ڈی ایم اےکا کہنا ہے کہ بارشوں میں 12 متاثرہ اضلاع کی انتظامیہ کو جان بحق افراد کے لواحقین کی مالی امداد کے لیے 50 ملین روپے جاری کئے گئے، جس میں سے نوشہرہ کو 20 ملین ، دیر لوئر کو 5 ملین، سوات اور ملاکنڈ کو 3 ،3 ملین، دیر اپر اور ٹانک کو 2،2 ملین جاری ہوئے۔

جبکہ چترال لوئر ، بٹگرام، کرک، پشاور، اور چارسدہ کے اضلاع کے لیے ایک ایک ملین روپے جاری کیے گیے۔

چترال لوئر کو جنرل ریلیف ہیڈ میں الگ سے 10 ملین روپے جاری کے گئے۔
=============
نیا سسٹم پاکستان میں داخل، موسلا دھار بارش، گوادر دوبارہ ڈوب گیا، پاک ایران ریلوے رابطہ منقطع
18 اپریل ، 2024FacebookTwitterWhatsapp
کوئٹہ/اندرون بلوچستان (نمائندگان جنگ/ ایجنسیاں)بارشوں کا نیا سلسلہ پاکستان میں داخل ہوگیا،امارات سے آنیوالے بارش کے سسٹم نے بلوچستان میں تباہی مچا دی، گوادر ڈوب گیا ، پاک ایران ریلوے رابطہ منقطع، پسنی جیونی اورسربندن میں بھی شدید بارش‘نوشکی ونوکنڈی میں نشیبی علاقے زیرآب،گندم، زیرہ، پیاز کی فصلوں کو نقصان،پی ڈی ایم اے بلوچستان نے محکمہ موسمیات کی جانب سے صوبے بھر میں مزید بارشوںکی پیشگوئی کردی، تمام اضلاع کی انتظامیہ کو الرٹ رہنے کی ہدایت کردی گئی ہے ۔موسلا دھار بارشوں نے گوادر کو ایک بار پھر ڈوبا دیا۔ بارش کا پانی گھروں میں داخل ہوگیا۔نوشکی و گردونواح میں موسلادھار بارش سے نشیبی علاقے زیر آب، فصلوں کو نقصان، پاک ایران ریلوے رابطہ منقطع،کچے مکان گر گئے۔ تفصیلات کے مطابق موسلا دھار بارش نے 62بلین ڈالر سی پیک کے دل گوادر کو ایک بار پھر ڈوبا دیا۔ پانی گھروں میں داخل ہوگیا ۔ شہر کی گلیاں اور سڑکیں زیرآب آگئیں۔ گوادر شہر کے علاوہ پسنی جیونی و سربندن بھی بارشوں سے شدید متاثر ہوئے۔نوشکی کے نامہ نگار کے مطابق دودن کے وقفے کے بعد گرج چمک کے ساتھ نوشکی وگردونواح میں موسلا دھار بارش سے پورا علاقہ جھل تھل ہوگیا گندم زیرہ پیاز کی فصلوں اور انگور کے باغات کو نقصان پہنچنے سے زمینداروں کو کروڑوں روپے کا نقصان پہنچا ۔سیلابی ریلوں سے پاک ایران ریلوے ٹریک میں شگاف پڑنے سے پاک ایران ریلوے رابطہ منقطع ہوگیا۔ بارشوں اور سیلابی ریلوں سے پاک ایران قومی شاہراہ این 40 بری طرح متاثر ہونے سے ٹریفک کی روانی شدید متاثر ہوئی۔ خیصار ندی میں شدید طغیانی سے قریبی دیہاتوں کا رابطہ نوشکی سے منقطع ہو گیا ۔ نوکنڈی کے نامہ نگار کے مطابق نوکنڈی سمیت ملحقہ علاقوں دوربن چاہ ، مشکیچاہ، ریکوڈک، سائندک ،کچاؤ ، کوہ سلطان کے پہاڑی علاقے ، یک مچ اورچاغی میں گرج چمک کیساتھ موسلادھار بارش سے پورا علاقہ جل تھل ہو گیا ،ندی نالوں میں طغیانی سے نشیبی علاقے زیر آب آگئے۔
============

بیوروکریسی تبادلے؛ ڈاکٹر عرفہ اقبال ایڈیشنل سیکرٹری سرمایہ کاری بورڈ تعینات
18 اپریل ، 2024FacebookTwitterWhatsapp
اسلام آ باد ( رانا غلام قادر) وفاقی بیوروکریسی میں تقرر و تبادلے کئے گئے ہیں۔ چیف (ایڈمن پول) فیڈرل بورڈ آف ریونیو کے ڈسپوزل پر موجود اِن لینڈ ریونیو سروس گریڈ 20 کے افسر ڈاکٹر عرفہ اقبال کا تبادلہ کر کے اُنہیں سول سرونٹس ایکٹ 1973 کے سیکشن 10کے تحت ایگزیکٹو ڈائریکٹر جنرل/ ایڈیشنل سیکرٹری سرمایہ کاری بورڈ مقرر کیا گیا ہے جبکہ پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ اتھارٹی میں تعینات پاکستان ایڈمنسٹریٹو سروس گریڈ 20 کے افسر ابرار حسین کا تبادلہ کر کے اُنہیں ایڈیشنل چیف سیکریٹری (ڈویلپمنٹ) آزاد کشمیر حکومت تعینات کیا گیا ہے۔پولیس سروس آفس پاکستان کے گریڈ 19 کے افسر یاسر آفریدی کا اسلام آباد پولیس سے خیبرپختونخوا حکومت اور پولیس سروس آف پاکستان کے گریڈ 18کے کاشف آفتاب احمد عباسی کا خیبرپختونخوا سے سندھ حکومت تبادلہ کیا گیا ہے، اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے تقرر و تبادلوں کے باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کر دیے ہیں۔

بلوچستان

GAWADAR

KARACHI RAIN

KPK RAIN

BALOCHISTAN RAIN