پاکستان ایک نیوز چینل پر عمران خان کے قریبی ساتھی شیر افضل مروت نے دوست ملک سعودی عرب کے حوالے سے جو ہرزہ سرائی کی ہے پاکستان جرنلسٹس فورم نے اپنے ایک اجلاس میں اسکی شدید مذمت کی ہے،

جدہ (امیر محمد خان سے)پاکستان ایک نیوز چینل پر عمران خان کے قریبی ساتھی شیر افضل مروت نے دوست ملک سعودی عرب کے حوالے سے جو ہرزہ سرائی کی ہے پاکستان جرنلسٹس فورم نے اپنے ایک اجلاس میں اسکی شدید مذمت کی ہے، بیان میں کہا گیا ہے عمران خان نے دور حکومت میں بھی دوست ممالک سے پاکستان کے تعلقات خراب کرنے پر مکمل زور لگایاتھا اب اسکے حواری ایک ایسے وقت جب پاکستان کے قریب ترین دوست سعودی عرب کی جانب سے پاکستان کی معیشت کے سدھار کیلئے سرمایہ کاری اور امداد کا اعلا ن کیا ہے اور سعودی عرب کے اہم ترین رہنماء اور وفود پاکستان میں موجود ہیں اس موقع پر نیوز چینل میں جان بوجھ کر سعودی عرب کے متعلق مکروہ زبان استعمال کی ہے بیان میں کہا گیاہے کہ اس جماعت نے پاکستان کودوستوں سے دور اور اسکی معیشت کو تباہ کرنے کا بیڑہ اٹھا رکھا ہے جسکی ہر محب وطن پاکستانی شدید مذمت کرتا ہے۔ پاکستان کے متعلقہ اداروں کی ایسی ملک دشمن خبروں پر خاموشی ایک سوالیہ نشان ہے، ٹاک شوز میں اگر کوئی شخص ملک دشمنی کی بات کرے اور پاکستان کے آئین میں موجود دوست ممالک کے خلاف ہرزہ سرائی کو ملک دشمنی سے تعبیر کرتا ہے پھر کیا وجہ ہے شیرافضل مروت سے بات کرتے ہوئے اینکر خاتوں نے بار بار شیرافضل سے یہ بات دھروائی ۔ اس اقدام سے یہ بات ممکن لگتی ہے کہ چینل از خود بھی اس کی تشہیر کرنا چاہتا تھا ایک ایسے وقت جب دوست ملک کے اہم ترین وفود، وزیر خارجہ،نائب وزیر دفاع پاکستان میں موجود تھے شیر افضل اورچینل نے جان بوجھ کر یہ خبر نشر کی ہے اور دوست ملک کے کسی دشمن کو خوش کرنے کی کوشش کی ہے ،یہ پاکستان میں میڈیا کی جانب سے دوبارہ کی گئی پہلے نگرانوں کے زمانے بھی سرکاری چینل پی ٹی وی پر بھی مذموم انداز میں اسی نوعیت کی خبرنشر کی گئی تھی۔ پاکستانی صحافیوں اور سعودی عرب میں پاکستانی کمیونٹی نے متعلقہ ذمہ اداوں، پاکستان کی وزارت اطلاعات کی نااہلی کی مذمت کی ہے ایسے وقت میں PEMRA کی جانب سے بھی مکمل خاموشی ہے جس شخص نے ایسی بات کی ہے اسکے خلاف پاکستان سے غداری کا مقدمہ نہ صرف قائم بلکہ فوری سزا ملنی چاہئے۔ پاکستان کمیونٹی نے کہا کہ ہم سعودی عرب میں سعودی عوام اور حکمرانوں کی پاکستان دوستی کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔ اجلاس میں پاکستان جرنلسٹس فورم کے چیئرمین امیر محمد خان، صدر معروف حسین، جنرل سیکریٹری جمیل راٹھور، سینئر صحافی خالد چیمہ، محمد عدیل، اوردیگر سینئر صحافیوں نے شرکت کی۔ اجلاس میں پی ٹی آئی کے تردیدی بیان کو ایک جعلی ملی بھگت کہا گیا کہ پہلے زہر افشانی کی اور پھر تردید کی۔