قواعد کی خلاف ورزی کرنے اور ٹیکس جمع نہ کرانے والے ریسٹورنٹس کے خلاف سندھ ریونیو بورڈ کے چھاپے ، کلفٹن میں بریانی والا ،ابن بطوطہ اور الفجر ریسٹورنٹ کے خلاف کارروائی

قواعد کی خلاف ورزی کرنے اور ٹیکس جمع نہ کرانے والے ریسٹورنٹس کے خلاف سندھ ریونیو بورڈ کے چھاپے ، کلفٹن میں بریانی والا ،ابن بطوطہ اور الفجر ریسٹورنٹ کے خلاف کارروائی۔تفصیلات کے مطابق سندھ ریونیو بورڈ کے سیکرٹری نوید شوکت راجپوت کے دستخط سے جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق سندھ ریونیو بورڈ کی جانب سے ٹیکس قوانین کی خلاف ورزی کرنے والے ریسٹورنٹس کے خلاف کاروائی کا عمل جاری ہے اس سلسلے میں کراچی شہر کے تین مشہور ریسٹورنٹس پر چھاپے مارے گئے جن کے بارے میں شکایت ملی تھی کہ وہ سندھ سیلز ٹیکس کی ادائیگی عمل میں نہیں لا رہے اور اپنی سروسز پر سندھ سیلز ٹیکس کی رقم سرکاری خزانے میں ادا نہیں کر رہے شہر کے مختلف علاقوں میں ایسی کاروائیاں جاری ہیں اس سلسلے میں کرفٹن اور نارتھ ناظم اباد میں ایکشن لیا گیا شہر کے تین مشہور ریسٹورنٹس بریانی والا ریسٹورنٹ کلفٹن سینٹر بلاک فائیو کلفٹن اور ابن بطوطہ ریسٹورنٹ اور الفجر ریسٹورنٹ بلاک بی اور بلاک اے نارتھ ناظم اباد کے خلاف کاروائی عمل میں لائی گئی ان ریسٹورنٹس کو کئی مرتبہ نوٹس جاری کیا گیا تھا لیکن مسلسل قانون کی خلاف ورزی سامنے ائی سندھ ریونیو بورڈ کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ ایسے تمام ریسٹورنٹس اور کیفے قانونی کاروائی کا سامنا کرنے کے لیے تیار رہیں جو سندھ سیلز ٹیکس کی عدم ادائیگی اور قانون کی خلاف ورزی کے مرتکب ہو رہے ہیں ان کے خلاف قانون ضرور حرکت میں ائے گا اور جس طرح مذکورہ بالا تین بڑے ریسٹورنٹس کے خلاف کاروائی کی گئی ہے اسی طرح کی کاروائی

باقی ان ریسٹورنٹس اور کیفے کے خلاف بھی کی جائے گی جو قانون پر عمل درامد نہیں کر رہے اور ٹیکس ادا نہیں کر رہے ۔
====================

کراچی ( اپریل 17)
٭ گورنرسندھ کامران خان ٹیسوری کے زیر صدارت گورنر ہاﺅس میں سندھ انڈسٹریل لائژن کمیٹی (ایس آئی ایل سی)کا اعلی سطح اجلاس میئر کراچی مرتضی وہاب ،ٹریڈ ڈیولپمنٹ اتھارٹی کے سربراہ زبیر موتی والا،کراچی چیمبر کے صدر افتخار احمد شیخ ، شہر کی تمام صنعتی ایسوسی ایشنز کے نمائندوں کی شرکت
٭ اجلاس میں سرمایہ کاری کے مواقع، صنعتوں کو درپیش مسائل ،ان کے حل کے اقدامات ، ایس آئی ایف سی کے منصوبوں، پر تبادلہ خیال ایسوسی ایشنز کے نمائندوں نے صنعتوں کو درپیش مختلف دشواریوں سے تفصیلی طور پر آگاہ کیا
٭ صوبہ میں صنعتی انقلاب برپا کرنا اگلا ہدف ہے، گورنرسندھ
٭ صوبہ میں صنعتوں کی بحالی اور صنعتی انقلاب کے لئے ٹاسک فورس بنائیں گے۔ کامران خان ٹیسوری
٭ سندھ میں ایس آئی ایف سی کے تحت بڑے منصوبوں کی تیاری خوش آئند ہے، گورنر سندھ
٭ ایس آئی ایف سی سے صوبہ میں ہر طبقے کے افراد کو روزگار ملے گا۔ گورنر سندھ
گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری کی میڈیا سے بات چیت * تمام این او سیز ایک ما ہ میں کے اندر جاری کرنے کے اقدامات کئے جائیں گے. *نئی صنعتوں کے لئے زمین 25 لاکھ روپے فی ایکڑ دینے کے لئے سندھ حکومت کو خط لکھوں گا
سعودی عرب اور دیگر ممالک سے آنے والی سرمایہ کاری کا زیادہ حصہ سندھ میں آنے کا خواہشمند ہوں،اس ضمن میں کوشش کروں گا۔ *ون ونڈو آپریشن ایس آئی ایف سی کا سب سے اہم پہلو ہے فالو اپ کرنا ضروری ہے،جو بھی تجویز جائے اس کا فولو آپ کیا جائے گا
=====================

سندھ حکومت کا صوبے کے 30 ٹیچنگ ٹریننگ اداروں کو اپگریڈ کرنے کا فیصلہ۔

آکسفورڈ یونیورسٹی کے زریعے ٹیچر ٹرینر پروگرام شروع کئے جائیں گے۔ چیف سیکریٹری سندھ سید آصف حیدر شاہ

چیف سیکریٹری سندھ سید آصف حیدر شاہ کا کراچی میں خاتونِ پاکستان گرلز اسکول کا دورہ

کراچی 17 اپریل 2024

چیف سیکریٹری سندھ سید آصف حیدر شاہ نے کراچی میں خاتونِ پاکستان گرلز اسکول کا دورہ کیا۔ اس دوران چیف سیکریٹری سندھ کلاسز کا معائنہ کیا اور بچوں سے ملاقات کی۔

اسکول کے دورے کے دوران زندگی ٹرسٹ کے شہزاد رائے نے چیف سیکریٹری سندھ کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ زندگی ٹرسٹ خاتونِ پاکستان اسکول کو سندھ حکومت کے تعاون سے چلا رہا ہے۔ شہزاد رائے نے چیف سیکریٹری سندھ کو ٹیچنگ لائیسنس کے حوالے سے بھی آگاہی دیتے ہوئے بتایا کہ سندھ پاکستان کا پہلا صوبہ ہے جہاں ٹیچنگ لائیسنس جاری کیا گیا ہے۔

چیف سیکریٹری سندھ سید آصف حیدر شاہ نے سرکاری اسکول میں تعلیم میں نئی جدت متعارف کروانے پر زندگی ٹرسٹ کو سراہا۔ اس دوران چیف سیکریٹری سندھ نے کہا کہ ٹیچنگ ایک معتبر پیشہ ہے اور بطور کمشنر حیدرآباد وہ سائنس اور میتھمیٹکس کے کلاس لیتے تھے۔ انہونے کہا کہ صوبے کے 30 ٹیچنگ ٹریننگ اداروں کو اپگریڈ کیا جائے گا۔ آکسفورڈ یونیورسٹی کے زریعے اساتذہ کے ٹیچر ٹرینر پروگرام شروع کئے جائیں گے۔ چیف سیکریٹری سندھ نے اسکول میں کاری تعمیراتی کام کا بھی معائنہ کیا اور سائنس لیب کا بھی دورہ کیا اور حکومت سندھ کی جانب سے تعاون کی یقین دھانی کروائی۔