مری ہسپتال،وزیراعلیٰ مریم مریضوں کی طویل قطاروں پر برہم،MSکی سرزنش،خاتون سکیورٹی گارڈ کو گلےلگا لیا

لاہور(خصوصی نمائندہ)وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال مری کا دورہ کیا ، او پی ڈی میں مریضوں کی لمبی قطاریں دیکھ کر برہمی کا اظہار کیا اوراو پی ڈی میں مریضوں سے بات چیت کی ،مریضوں کو انتظار کروانے اور نا کافی سہولتوں پر ایم ایس کی سرزنش کی اور تنبیہ کی کہ ہسپتال کے نظام کو درست کریں، مریض دربدر ہورہے ہیں ، قطار میں کھڑی خواتین سے بات چیت کی اور مسائل کے بارے میں دریافت کیا ،مریضہ کی ماں کو دلاسہ د یتے ہوئے کہا گھبرائیں مت!آپ کی بیٹی ٹھیک ہو جائے گی، بچے سے اظہار شفقت کیا اور ڈاکٹر کو بہترین علاج کی ہدایت کی ، ایمرجنسی وارڈ میں مریضوں کی فرداً فرداً عیادت کی ۔ مریضوں اور ان کے لواحقین سے گفتگو کی اور ہسپتال میں موجود سہولیات کے بارے میں دریافت کیا۔ بزرگ مریضہ سے گفتگو کرتے ہوئے پوچھا کہ ادویات مل رہی ہیں، کوئی مسئلہ تو نہیں۔وزیر ہسپتال سے واپسی پر خاتون سیکورٹی گارڈ کے کہنے پر تصویر بنوائی اور اسے گلے لگایا۔علاوہ ازیں مسلم لیگ ن کے قائد نوازشریف روٹی کی قیمت معلوم کرنے خود عوام میں پہنچ گئے ، وزیراعلیٰ مریم کے ہمراہ روٹی کی قیمتیں معلوم کیں اڈہ پلاٹ پر نان بائیوں سے ملاقات کی اور ان سے روٹی کی قیمت معلوم کی ، مریم نواز نے ریٹ لسٹ کا معائنہ کیا۔ نوازشریف اور وزیراعلی کو خود میں دیکھ کر عوام نے خوشگوار حیرت کا اظہارکیا ۔ نوازشریف نے عوام سے گفتگوکرتے ہوئے کہا کہ روٹی کی قیمت کا خود جائزہ لیتا رہوں گا ،دریں اثناءمعروف گلوکار غلام عباس کی علالت پر وزیراعلیٰ کی ہدایت پر صوبائی وزیر صحت خواجہ عمران نذیر گلوکار کے گھر پہنچ گئے،وزیراعلیٰ کی طرف سے علاج کیلئے10لاکھ روپے مالی امداد کا چیک پیش کیا۔ غلام عباس نے وزیراعلیٰ کا شکریہ ادا کیا، خواجہ عمران نذیر نے وزیراعلیٰ کی طرف سے نیک خواہشات کا پیغام بھی پہنچایا جس میں وزیر اعلیٰ نے کہا غلام عباس پاکستان کا ثقافتی اثاثہ ہیں، علاج کیلئے حکومت پنجاب بھرپور معاونت کرے گی ،وزیر اعلیٰ نے پسرور میں کھیت سے تین سالہ بچی کی نعش برآمد ہونے کا نوٹس لے لیا ۔

وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف کا پسرور میں کھیت سے تین سالہ بچی کی نعش برآمد ہونے کا نوٹس
لاہور 16 اپریل:وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے پسرور میں کھیت سے تین سالہ بچی کی نعش برآمد ہونے کا نوٹس لے لیا-وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف کا غمزدہ والدین سے ہمدردی کا اظہار کیا – وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے ڈی پی او سیالکوٹ سے رپورٹ طلب کرلی – وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے کہا کہ معصوم جنت فاطمہ کے قاتل کو کیفرِ کردار تک پہنچا یا جائے گا۔تین سالہ جنت فاطمہ عید کے دوسرے روز سے لاپتہ تھی-
٭٭٭٭
اعلی و ثانوی تعلیمی بورڈ لاہور

انٹرمیڈیٹ امتحان سالانہ 2024 کے سلسلے میں تربیتی ورکشاپ کا انعقاد

لاہور 16 اپریل تعلیمی بورڈ لاہور کے زیر اہتمام انٹرمیڈیٹ امتحان سالانہ 2024 کے سلسلے میں ورکشاپ کا انعقاد کیا گیا جس میں اقامتی آفیسر، ناظم اور نائب ناظم امتحان کےتقرری لیٹر جاری کیے گئے۔جس میں سیکرٹری لاہور بورڈ ڈاکٹر بشری بی بی اور کنٹرولر امتحانات محمد زاہد میاں نے شرکت کی۔
=================

لاہور، فون نمبر:99201390
ڈاکٹر محمد عمران اسلم/پی آراو ٹو سی ایم
ہینڈ آؤٹ نمبر488
وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف کی مری ہسپتال آمد،نا کافی سہولتیں، مریضوں کی لمبی قطاریں، ایم ایس پر اظہار برہمی
وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے اچانک تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال پہنچ کر او پی ڈی اور دیگر شعبوں کا دورہ کیا
ایمر جنسی وارڈ میں ہر مریض کی عیادت، علاج اور سہولتوں کے بارے میں دریافت کیا،جلد صحت یابی کی دعائیں،بہترین ہیلتھ کیئر فراہم کرنے کا حکم
لاہور16اپریل: ……وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے مری کے تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال کا دورہ کیا اور ہسپتال کے مختلف شعبے اور وارڈز دیکھے۔ وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے او پی ڈی میں مریضوں کی لمبی لائنیں دیکھ کر برہمی کا اظہار کیا اوراو پی ڈی میں مریضوں سے بات چیت کی۔ وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے مریضوں کو انتظار کروانے اور نا کافی سہولتوں پر ایم ایس کی سرزنش کی اور تنبیہ کی کہ ہسپتال کے نظام کو درست کریں، مریض دربدر ہورہے ہیں۔وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے قطار میں کھڑی خواتین سے بات چیت کی اور مسائل کے بارے میں دریافت کیا۔ وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے مریض ماں کو دلاسہ دیا کہ گھبرائیں مت!انشاء آپ کی بیٹی ٹھیک ہو جائے گی۔ وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے ننھے بچے سے اظہار شفقت کیا اور ڈاکٹر کو بہترین علاج کی ہدایت کی۔ وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے ایمرجنسی وارڈ میں داخل مریضوں کی فرداً فرداً عیادت کی اور صحت یابی کی دعائیں کیں۔وزیر اعلی نے ایمرجنسی میں مریضوں کی بہتر دیکھ بھال کی ہدایت بھی کی۔ وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے مریضوں اور ان کے لواحقین سے گفتگو کی اور ہسپتال میں موجود سہولیات کے بارے میں دریافت کیا۔ وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے مریضوں سے مفت ادویات کی فراہمی اور طبی ٹیسٹوں کے سہولیات کے بارے میں بھی پوچھا۔ وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے پی سی یو سنٹر، میڈیکل وارڈ، گائنی اور نرسری میں موجود سہولیات کا بھی جائزہ لیا۔ وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے بزرگ مریضہ سے گفتگو کرتے ہوئے پوچھا کہ ادویات مل رہی ہیں، کوئی مسئلہ تو نہیں۔وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے ہسپتال سے واپسی پر خواتین سیکورٹی گارڈ کے کہنے پر تصویر بنوائی اور اسے گلے لگایا۔
٭٭٭

بہ تسلیمات نظامت اعلیٰ تعلقات عامہ پنجاب
لاہور، فون نمبر:99201390
ڈاکٹر محمد عمران اسلم/پی آراو ٹو سی ایم
ہینڈ آؤٹ نمبر489
پاکستان مسلم لیگ (ن) کے قائد محمد نوازشریف روٹی کی قیمت معلوم کرنے عوام میں پہنچ گئے،وزیراعلی مریم نوازکے ہمراہ روٹی کی قیمتیں معلوم کیں
محمدنوازشریف نے اڈہ پلاٹ پر نان بائیوں سے ملاقات کی، روٹی کی قیمت معلوم کی،مریم نوازشریف نے ریٹ لسٹ کا بھی معائنہ کیا
نوازشریف اور وزیراعلی پنجاب کو خود میں دیکھ کر عوام کا خوشگوار حیرت کا اظہار،روٹی کی قیمت کا خود جائزہ لیتا رہونگا،نوازشریف کی عوام سے گفتگو
لاہور16اپریل:پاکستان مسلم لیگ (ن) کے قائد محمد نوازشریف روٹی کی قیمت معلوم کرنے خود عوام میں پہنچ گئے۔قائد مسلم لیگ (ن) نے وزیراعلی پنجاب مریم نوازشریف کے ہمراہ روٹی کی قیمتیں معلوم کیں۔محمد نوازشریف نے اڈہ پلاٹ پر نان بائیوں سے ملاقات کی اور ان سے روٹی کی قیمت معلوم کی۔وزیراعلی پنجاب مریم نوازشریف نے ریٹ لسٹ کا بھی معائنہ کیا۔محمد نوازشریف اور وزیراعلی پنجاب کو خود میں دیکھ کر عوام کا خوشگوار حیرت کا اظہارکیا۔قائد مسلم لیگ (ن) محمد نوازشریف اور مریم نوازشریف نے عوام سے ان کی رائے بھی معلوم کی۔ محمد نوازشریف نے عوام سے گفتگوکرتے ہوئے کہا کہ روٹی کی قیمت کا خود جائزہ لیتا رہوں گا۔

٭٭٭
وزیراعلیٰ مریم نوازشریف کی ہدایت پر وزیر صحت خواجہ عمران نذیرعلیل گلوکار غلام عباس کے گھر پہنچ گئے، عیادت کی،10لاکھ روپے کا چیک دیا
گلو کار غلام عباس پاکستان کا ثقافتی اثاثہ ہیں،غلام عباس کے علاج کیلئے حکومت پنجاب بھرپور معاونت کرے گی۔مریم نواز شریف
وزیراعلیٰ مریم نوازشریف نے گلوکار غلام عباس کیلئے جلد صحت یابی کی دعا کی، گلوکار غلام عباس نے وزیراعلیٰ مریم نوازشریف کا شکریہ ادا کیا
لاہور16اپریل:……معروف گلوکار غلام عباس کی علالت،وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف کی ہدایت پر صوبائی وزیر صحت خواجہ عمران نذیر گلوکار کے گھر پہنچ گئے۔ وزیراعلی مریم نوازشریف کی طرف سے گلوکار غلام عباس کے علاج کیلئے10لاکھ روپے مالی امدادکااعلان کیا گیا تھا۔صوبائی وزیر صحت خواجہ عمران نذیرنے گلوکار غلام عباس کے گھرجاکر 10لاکھ روپے کا چیک پیش کیا۔ گلوکار غلام عباس نے وزیراعلیٰ مریم نوازشریف کا شکریہ ادا کیا۔ وزیراعلیٰ مریم نوازشریف نے گلوکار غلام عباس کیلئے جلد صحت یابی کی دعا کی۔ صوبائی وزیر خواجہ عمران نذیر نے وزیراعلیٰ مریم نوازشریف کی طرف سے نیک خواہشات کا پیغام بھی پہنچایا۔ وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے کہا کہ گلو کار غلام عباس پاکستان کا ثقافتی اثاثہ ہیں۔گلوکار غلام عباس کے علاج کیلئے حکومت پنجاب بھرپور معاونت کرے گی۔
٭٭٭٭

اسلام آباد کی احتساب عدالت میں دائر جعلی بینک اکاؤنٹس و توشہ خانہ گاڑیوں سے متعلق ریفرنس میں اہم پیش رفت ہوئی ہے۔

قومی احتساب بیورو (نیب) نے سابق وزیرِ اعظم میاں نواز شریف کو ریفرنس سے بری کرنے کی استدعا کر دی۔

نیب نے نواز شریف کو شاملِ تفتیش کرنے سے متعلق عدالتی احکامات پر عمل درآمد رپورٹ جمع کرا دی۔

آصف زرداری، نواز شریف، یوسف گیلانی کیخلاف توشہ خانہ گاڑیوں کا کیس، نیب سے رپورٹ طلب

نیب کی رپورٹ کے مطابق سعودی عرب کی حکومت نے 1997ء میں گاڑی اس وقت کے وزیرِ اعظم نواز شریف کو تحفے میں دی تھی، جو انہوں نے توشہ خانہ میں جمع کرا دی تھی۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ 2008ء میں اس وقت کے وزیرِ اعظم یوسف رضا گیلانی نے نواز شریف کو گاڑی خریدنے کی آفر کی، نواز شریف نے گاڑی توشہ خانہ سے نہیں وفاقی ٹرانسپورٹ پول سے خریدی۔

نیب کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ نواز شریف نے گاڑی کی قیمت جعلی بینک اکاؤنٹ سے ادا نہیں کی، انہوں نے تحفہ ملی گاڑی کو توشہ خانہ میں جمع کرایا، خریداری کے وقت گاڑی توشہ خانہ کا حصہ نہیں تھی۔

رپورٹ میں قومی احتساب بیورو نے یہ بھی کہا ہے کہ عدالت نواز شریف کو توشہ خانہ ریفرنس سے خارج یا بری قرار دے سکتی ہے۔