*گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری آج صوبائی کابینہ میں شامل ہونے والے نئے وزرا سے حلف لیں گے


*گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری آج صوبائی کابینہ میں شامل ہونے والے نئے وزرا سے حلف لیں گے *حلف برداری کی تقریب آج شام 5 بجے گورنر یاؤس میں منعقد ہوگی
=============
ایم کیو ایم کا وزیر اعلیٰ ہاؤس کے گھیراؤ، شہر میں کئی مقامات پر دھرنے کا فیصلہ

ایم کیو ایم کا وزیر اعلیٰ ہاؤس کے گھیراؤ، شہر میں کئی مقامات پر دھرنے کا فیصلہ
کراچی(اسٹاف رپورٹر)ایم کیو ایم پاکستان نے شہر میں اسٹریٹ کرائم کے بڑھتے ہوئے واقعات کے خلاف وزیر اعلی ہاؤس سندھ کے گھیراؤ اور شہر کے مختلف مقامات پر دھرنا دینے کا فیصلہ کر لیا ہے.

ایم کیو ایم نے گورنر سندھ کی تبدیلی کو مسترد کردیا، وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی سے رابطہ کرکے کراچی کی صورتحال سے آگاہ کیا۔

تفصیلات کے مطابق منگل کی شب پاکستان ہاؤس میں ایم کیو ایم کی کور کمیٹی کا اجلاس ہوا جس میں گورنر سندھ کامران ٹیسوری کی تبدیلی کے حوالے سے بھی غور کیا گیا اور فیصلہ کیا گیا کہ گورنر سندھ کی تبدیلی قابل قبول نہیں۔
=================

کیا گورنر سندھ تبدیل ہونے والے ہیں ؟
نئے گورنر کو مبارک باد کے پیغامات بھیجے جانے لگے ، آج نیوز سےگفتگو بھی کی
اقتدار انور
گورنرسندھ کامران ٹیسوری کی تبدیلی کی بازگشت جاری ہے، ذرائع کا کہنا ہے کہ کامران ٹیسوری کو جلد ہٹا دیا جائے گا۔

ذرائع کا یہ بھی بتانا ہے کہ جسٹس (ر)مقبول باقر کو گورنرسندھ بنائے جانے کا امکان ہے ۔ جس پر آج نیوز نے جسٹس مقبول باقر سے رابطہ کیا۔

جسٹس (ر)مقبول باقر نے کہا کہ لوگ فون کرکے بتارہے ہیں کہ میں گورنربن گیاہوں، سب مبارکباد دے رہےہیں،آپ بھی دے دیں۔

مقبول باقر نے کہا کہ سرکاری سطح پرمجھ سے کوئی رابطہ نہیں کیاگیا، اگر میرے گورنر بننے کا باضابطہ اعلان ہوتومٹھائی لےآئیے گا۔

SINDH

JUSTICE ALI BAQAR NAJAFI

KAMRAN KHAN TESSORI