کراچی ۔۔۔29 اپریل 2024 گلشنِ معمار لیبر اسکوائر میں ورکرز ویلفیئر بورڈ سندھ کے سیکریٹری اور CEO جناب سعید محمد صالح جمانی صاحب ۔مظفر شاہ صاحب۔ کنٹریکٹر یاسر صاحب۔و دیگر بورڈ افسران کے ساتھ گلشن معمار لیبر اسکوائر کاشیڈیول وزٹ کیا گیا

کراچی ۔۔۔29 اپریل 2024 گلشنِ معمار لیبر اسکوائر میں ورکرز ویلفیئر بورڈ سندھ کے سیکریٹری اور CEO جناب سعید محمد صالح جمانی صاحب ۔مظفر شاہ صاحب۔ کنٹریکٹر یاسر صاحب۔و دیگر بورڈ افسران کے ساتھ گلشن معمار لیبر اسکوائر کاشیڈیول وزٹ کیا گیا جسمیں لیبر فیڈریشنوں کے نمائندگان اور سائٹ کے مزدور رہنماؤں کی شرکت ۔۔سائٹ لیبر فورم اور ھلیکس فارما کے جنرل سیکریٹری بخت زمین خان صاحب ۔متحدہ لیبر فیڈریشن کے جنرل سیکریٹری مختیار اعوان صاحب ۔پاکستان فیڈریشن آف کیمیکل انرجی مائنز اینڈ جنرل ورکرز یونین PCEM کے صدر محمد سلیم اور پاکستان کیبل فیکٹری سائٹ کے جنرل سیکریٹری ۔نائب صدر ۔لیگل ایڈوائزر اور دیگر مزدور رہنماؤں نے گلشنِ معمار لیبر اسکوائر میں جاری ترزو آرائش کے کاموں کا جائزہ لیا مظفر شاہ صاحب نے مزدور رہنماؤں کے ساتھ مختلف بلاکس کے فلیٹوں کا معائنہ کیا اور دیگر رہ جانے والے کاموں کے حوالے سے بریفننگ بھی دی اور اسکے بعد لیبر اسکوائر ڈسپینسری حال میں سیکٹریری ویلفیئر بورڈ سندھ اور دیگر افسران کے ساتھ میٹنگ ہوئی گلشنِ معمار اور نادرن بائی پاس لیبر کالونیوں میں بجلی پانی گیس دینے پر زور دیا گیا ورکرز کو ملنے والی بند اسکیموں کو بحال کرنے کا کہا گیا۔بعد ازا سیکٹریری صاحب نے گلشن معمار میں مزدور رہنماؤں اور بوڑڈ کے افسران کے ساتھ جوائنٹ کمیٹی بنانے کا آرڈر جاری کیا اورکہا کے 2, مئ کو لیبر منسٹر سندھ نے ویلفیئر بورڈ کے ھیڈ آفس آنا ھے اور ہم انہیں ان ساری صورتحال پر بریفننگ دینگے امید ھے کہ ورکرز کو ملنے والی ویلفیئر اسکیمیں بحال ہوجاۓ ۔آخر میں سیکریٹری ورکرز ویلفیئر بورڈ سندھ اور دیگر بورڈ افسران نے تمام آۓ لیبر نمائندگان کا شکریہ ادا کیا ۔
========================

سندھ ہائیکورٹ کے احکامات کے باوجود سیسی افسران کی غیر قانونی تعیناتیاں

محکمہ محنت کے ذیلی ادارے سندھ ایمپلائز سوشل سیکورٹی انسٹی ٹیوشن میں مسلسل غیر قانونی طور پر جونیئر ڈپٹی ڈائریکٹر مدد علی کو سائیٹ ایسٹ ڈائریکٹوریٹ، مخدوم جہانزیب کو لانڈھی ڈائریکٹوریٹ کا چارج دیا ہوا ہے جب کہ سینئر ڈائریکٹر وکیل الدین شاہ، غلام دستگیر، سیف اللہ کو کھڈے لائن لگایا ہوا ہے۔
دوسری جانب سندھ ہائیکورٹ کے احکامات پر کچھ عرصہ قبل ایڈیشنل چارج ختم کردیا گیا تھا، لیکن موجود کمشنر سلیم رضا کھوڑو نے ایک پھر غیر قانونی طور پر زاہد بٹ کو ڈائریکٹر ایڈمنسٹریشن کے ساتھ فیڈرل بی ایریا کا ایڈیشنل چارج دیا ہوا تھا جو کہ اب نادر کنسارو کے پاس ہے۔ اسی طرح میڈیکل سائیڈ پر ڈاکٹر مصطفیٰ ابڑو ایم ایس ولیکا اسپتال کے ساتھ ڈائریکٹر میڈیکل ایڈمن کا چارج بھی سنبھالے ہوئے ہیں۔ اور اس کی وجہ سے ادارے میں کرپشن و بدعنوانی اپنے عروج پر ہے۔ ایک ارب 30 کڑوڑ روپے کی کرپشن کی انکوائری جو محکمہ اینٹی کرپشن سندھ، چیف سیکرٹری کی ہدایت کے مطابق کررہا ہے۔ اس کرپشن میں نامزد ہر شخص سیسی کی اہم پوسٹوں پر غیر قانونی پر بیٹھا ہوا ہے۔